نعت


مضامین

  پیکرِ اوصافِ دوعالم ہے صورت آپؐ کی  رہبرِ اخلاقِ انسانی ہے سیرت آپؐ کی    آپؐ کے اقوالِ زریں علم و حکمت کے چراغ  حاصلِ ادراکِ عالم ہے بصیرت آپؐ کی    باعثِ انکارِ حق ہے دینِ آبا کی فصیل  جانتے ہیں یوں تو کافر بھی صداقت آپ...


  نبیؐ مکرم شہنشاہ عالی  بہ اوصاف ذاتی و شانِ کمالی    جمال دو عالم تری ذات عالی  دو عالم کی رونق تری خوش جمالی    خدا کا جو نائب ہوا ہے یہ انساں  یہ سب کچھ ہے تری ستودہ خصالی    تو فیاضِ عالم ہے دانائے اعظم  مبارک...


  حرف حرف عزت ہو ، لفظ لفط مدحت ہو سوچ سوچ ندرت ہو ، شعر شعر حرمت ہو   لہجہ لہجہ امرت ہو ، صفحہ صفحہ عظمت ہو نعت وہ لکھوں جس میں عجز ہو ، عقیدت ہو   پھول پھول نکہت ہو ، نجم نجم رفعت ہو زیست زیست چاہت ہو ، خواب خواب قربت ہو ...


  زبان پر بار بار آئے، صلوٰۃ اُن پر سلام اُن پر سحابِ رحمت جو بن کر چھائے، صلوٰۃ اُن پر سلام اُن پر   مطیعِ رب جلیل و برتر، فلک نے دیکھا نہ اُن سے بڑھ کر خدا نے وصف اُن کے خود گنائے، صلوٰۃ اُن پر سلام اُن پر   وہ عفو اُن کا، و...


  یاایھا المزمل اے مرسل پاکیزہ خو کس خلق کا پیکر ہے تو قرآن ہے گویا ہو بہو   کشور کشائے بحر و بر احسان ہے تو سر بسر تو ہر زماں کی آبرو   تو کائنات حسن ہے تیری زکات حسن ہے  یہ آب و گل، یہ رنگ و بو   سب رنگ ہیں اک رن...


  وہ ہمارے نبیؐ، سرور انبیا جن کو اللہ نے دین کامل دیا   یہ فضائل انھی کے لیے خاص ہیں رحمت عالمیں، خاتم الانبیا   وہ ہمارے نبیؐ، سرور انبیا جن کو اللہ نے دین کامل دیا   دین، جو دین ِ فطرت سے اول چلا اور پھر سارے نب...


  کسی غمگسار کی محنتوں کا یہ خوب میں نے صلہ دیا کہ جو میرے غم میں گھلا کیا، اسے میں نے دل سے بھلا دیا    جو جمال روئے حیات تھا جو دلیلِ راہ نجات تھا  اسی رہبر کے نقوش پا کو مسافروں نے مٹا دیا   ترے حسنِ خلق کی اک رمق مری زندگی...


  نہ رخشِ عقل، نہ کسب و ہنر کی حاجت ہے نبی کی نعت ریاضت نہیں، سعادت ہے   یہ کافروں کا بھی ایماں تھا اُن کے بارے میں جو اُنﷺ کے پاس امانت ہے، باحفاظت ہے   ہے امر اُنﷺ کا ہمارے لیے خدا کا امر کہ جو ہے اُن کی اطاعت، خدا کی اطا...


  کاٹی ہے ہر ظلم کی زنجیر آپؐ نے  ہر تیرگی کو بخش دی تنویر آپؐ نے    حسن عمل کا درس زمانے کو دے دیا یوں کی حدیث عشق کی تفسیر آپؐ نے    کی شاہکار پرتو حسن وجود کی بے رنگ کائنات کی تصویر آپؐ نے    کھلتی رہی بہارچمن اس ک...


  سوچتا ہوں کہ میں کس طرح سے مدحت لکھوں  کس طرح میں شہہِ کونین کی عظمت لکھوں    خامہ خاموش ہے، قاصر ہے زباں کہنے سے موجزن دل میں جو ہے، کیسے و ہ الفت لکھوں     وَ رَفَعنا لَکَ ذِکرَک ہے دلیلِ عظمت آپ کی شان میں قرآن کی آیت ...


  دانائیاں تمام ہوئی جب جہان سے اُترا نبیﷺ کا نطق جمیل آسمان سے   اِنساں کو دے گیا وہ عجب جاں گدازیاں جو لفظ بھی اَدا ہوا اُنﷺ کی زبان سے   جیسے مرے حضورﷺ نے کیں پاسبانیاں ممکن ہوئیں نہ اور کسی پاسبان سے   سچ ہے، خدا ...


  جہاں فضا کا مقدر بنی ہوائے کرم وہیں سے اوڑھ کے آئی ہوں میں ردائے کرم   وہ جانتے ہیں ہمارا مرض بغیر کہے وہ سن رہے ہیں ہر اک درد کو برائے کرم   بھری ہوئی ہیں مرادوں سے جھولیاں ان کی مسافران مدینہ ہیں آشنائے کرم!   مرے...