Suay'haram
مدیراعلی :
محمد صدیق بخاری
تلاش کیجئے
رابطہ کیجئے
عنوانات
مصنفین
سوال وجواب
پچھلے شمارے
تازہ شمارہ
نعت رسول کریمﷺ
مصنف :
حفیظ تائب
سلسلہ :
نعت
شمارہ :
فروری 2010
یاایھا المزمل
اے مرسل پاکیزہ خو کس خلق کا پیکر ہے تو
قرآن ہے گویا ہو بہو
کشور کشائے بحر و بر احسان ہے تو سر بسر
تو ہر زماں کی آبرو
تو کائنات حسن ہے تیری زکات حسن ہے
یہ آب و گل، یہ رنگ و بو
سب رنگ ہیں اک رنگ سے بتلا دیا کس ڈھنگ سے
دل پر بٹھا کر نقش ہو
تھے و ہ نجوم اہتدا بخت ان کے تھے کتنے رسا
بیٹھے جو تیرے رو برو
روما ، حبش ، ایران سے سب آکے تیرے ہو گئے
جن کو تھی حق کی جستجو
خوابوں میں آکر مسکرا بیداریوں کو جگمگا
اے آمنہ ، کے ماہ رو
چہرہ ترا تکتا رہوں تجھ سے تری باتیں سنوں
رکھتا ہوں میں بھی آرزو
دیکھے دعا باب اثر شام الم کی ہو سحر
مدحت سرا ہو مو بہ مو
یا ایھا المزمل
نعت رسول كريم
مصنف:
اقبال عظیم
نعت رسول كريم
مصنف:
افتخار عارف
نعت رسول كريم
مصنف:
مولانا عبدالماجد دریا آبادی
نعت رسول كريم
مصنف:
علامہ سید سلیمان ندویؒ