نعت رسول کریمﷺ

مصنف : محمد احمد

سلسلہ : نعت

شمارہ : فروری 2010

 

نہ رخشِ عقل، نہ کسب و ہنر کی حاجت ہے
نبی کی نعت ریاضت نہیں، سعادت ہے
 
یہ کافروں کا بھی ایماں تھا اُن کے بارے میں
جو اُنﷺ کے پاس امانت ہے، باحفاظت ہے
 
ہے امر اُنﷺ کا ہمارے لیے خدا کا امر
کہ جو ہے اُن کی اطاعت، خدا کی اطاعت ہے
 
ہے اُن کا ذکرِ گرامی عروجِ نطق و بیاں
یہ اُنﷺ کی نعت مِرے شعر و فن کی عظمت ہے
 
مجھ ایسا عاصی و تقصیروار کیسے کہے
رسولِ پاکﷺ مجھے آپ سے محبت ہے
 
کہاں ہے لائقِ شانِ نبی مرا لکھا
مگر یہ حرفِ شکستہ بھی رشکِ قسمت ہے