نعت رسول كريم
ہے یہی آرزو سرکارِ دوعالم میری
ایسی ایک نعت لکھوں آپ کو پیار آ جائے
ہم نہیں چھوڑیں گے دامانِ رسول عربی۔
گردش وقت بھی آنے کو ہزار آ جائے.
حسن سرکار کے آگے لگے پھیکا پھیکا
کرکے یہ چاند بھی گرسولہ سنگار آ جائے.
اورکیا چاہیے یامین اگرحصے میں
آپ کے نقشِ کفِ پا کا غبار آ جائے
يامين وارثی
