نعت رسول كريمﷺ
رازِ حیات کیا یہ بتایا ہے آپ نے
مجھ کو مرے خدا سے ملایا ہے آپ نے
بھٹکے ہوئے تھے راہ سے اہلِ زمین سب
رستہ جو عین حق تھا دکھایا ہے آپ نے
باطل کے زیرِ سایہ تھے ہم مبتلائے شرک
بس اک خدا خدا ہے بتایا ہے آپ نے
عقل و خرد، قلم، مرے مالک کی ہے عطا
شیریں سخن زباں کو بنایا ہے آپ نے
ابرک دعا نہ پھر تری کیوں کر قبول ہو
حرفِ دُعا جو تجھ کو سکھایا ہے آپ نے
اتباف ابرک