نبیؐ مکرم شہنشاہ عالی
بہ اوصاف ذاتی و شانِ کمالی
جمال دو عالم تری ذات عالی
دو عالم کی رونق تری خوش جمالی
خدا کا جو نائب ہوا ہے یہ انساں
یہ سب کچھ ہے تری ستودہ خصالی
تو فیاضِ عالم ہے دانائے اعظم
مبارک ترے در کا ہر اک سوالی
میں جلوے کا طالب ہوں اے جان عالم
دکھا دے دکھا دے وہ شان جمالی
ترے آستانہ پہ میں جان دوں گا
نہ جاؤں نہ جاؤں نہ جاؤں گا خالی
نہ مایوس ہونا یہ کہتا ہے بھگوانؔ
کہ جودِ محمدﷺ سب سے نرالی