مئی 2012
جب سے روشن ہوئی دل میں شمع یقیں، مالک الملک یا ارحم الراحمیں زندگی کس قدر ہو گئی ہے حسین،مالک الملک یا ارحم الراحمیں اب نہ محرومیا ں ہیں نہ مایوسیاں،ا ب عنایت ہے مجھ پر تری بے کراں خانہ دل میں تو ہو گیا جاگزیں،مالک الملک یا ارحم...
جون 2012
ہے داد رس ، فریاد رس ، اللہ بس ، اللہ بس اے ہم نشیں ، اے ہم نفس ، اللہ بس ، اللہ بس کس نے کیا یہ پیدا سب ،ہے کون جو سب کا ہے رب کہنا پڑے بے پیش و پس ، اللہ بس ، اللہ بس سوچو تو اک نکتہ ذرا ، ہے حکم سے کس کے بھلا پھولو...
جولائی 2012
گلوں کی شوخی میں تم ہو خنداں ، شفق میں تم مسکرا رہے ہو زمین سے تا فرازِ گردوں ، تجلّی اپنی دکھا رہے ہو یہ کہکشاں نقشِ پا تمہارا ، یہ ماہِ تاباں جبیں تمہاری دھنک میں عکسِ حسیں تمہارا ، کہاں کہاں مسکرا رہے ہو بہارِ رنگیں ت...
اگست 2012
گمنام فضاؤں میں ترا نام لکھا ہے خوشبو میں ہواؤں میں ترا نام لکھا ہے صحرا میں خلاؤں میں ترا نام لکھا ہے ہر شہر میں گاؤں میں ترا نام لکھا ہے موسوم تجھ ہی سے ہیں یہ موسم یہ نظارے گھنگھور گھٹاؤں میں ترا نام لکھا ہے ...
ستمبر 2012
تیرا بندہ تری توصیف و ثنا کرتا ہے میرا ہر سانس ترا شکر ادا کرتا ہے تیرے آگے مری جھکتی ہوئی پیشانی سے میری ہر صبح کا آغاز ہوا کرتا ہے رحمتیں دیتی ہیں آواز گنہ گاروں کو یہ کرشمہ بھی ترا عفو کیا کرتا ہے رزق...
اکتوبر 2012
غموں کو شادمانی دینے والے مسرت جاودانی دینے والے میں تجھ پر مر کے جینا چاہتا ہوں اے موت اور زندگانی دینے والے میں تیرے غم میں بوڑھا ہو رہا ہوں اے خوشیوں کو جوانی دینے والے تری خاطر شکستہ دل ہوں کب سے اے فتح...
نومبر 2012
قوت کا سرچشمہ ایک دنیا کا ہے مولا ایک کوئی نہیں ہے اس کا شریک اللہ ایک ہے اللہ ایک اس کا حکم نہ ہو تو ہل نہیں سکتا پتا ایک سب ہیں اس کی سمت رواں منزل ایک ہے رستہ ایک اس کے نام کا ورد کرو کافی ہ...
دسمبر 2012
میری آنکھوں سے وہ آنسو جدا ہونے نہیں دیتا مجھے نامعتبر ، میرا خدا ہونے نہیں دیتا مری فردِ عمل دھو کر مِری اشکِ ندامت سے میری لغزش کو وہ میری خطا ہونے نہیں دیتا عتاب اس کا میرے کردار پر نازل نہیں ہوتا کہ وہ توّاب ہے م...
جنوری 2011
سب کچھ ترے اشارے پر ہو سکتا ہے طوفاں زدہ ، کنارے پر ہو سکتا ہے چاند اتر سکتا ہے کٹیاؤں میں بھی مٹی کا حق تارے پر ہو سکتا ہے چمنستاں بن سکتی ہے جنگل کی آگ کھلتا پھول ، شرارے پر ہو سکتا ہے گر سکتے ہیں ٹوٹ کے دھر...
فروری 2011
بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم سْبحانَ اللہ وَبِحَمدِہ سْبحَانَ اللہِ العَظِیم وہی جو خالق جہان کا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے جو رْوح جسموں میں ڈالتا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے وہ جس کی حِکمت کی سرفرازی، وہ جس کی قْدرت ک...
مارچ 2011
نہ چل سکا اگر میں تیرے دین پر تو اور راستہ کہاں سے لاؤں گا کہوں گا کس کا بندہ اپنے آپ کو میں دوسرا خدا کہاں سے لاؤں گا نہ میں نکل سکوں تری حدود سے نہ کر سکوں جدا عدم وجود سے ہر ایک شے ہے جب فنا کی منتظر میں عرصہ بقا کہاں سے ل...
اپریل 2011
کس کا نظام راہ نما ہے افق افق جس کا دوام گونج رہا ہے افق افق شانِ جلال کس کی عیاں ہے جبل جبل رنگِ جمال کس کا جما ہے افق افق مکتوم کس کی موجِ کرم ہے صدف صدف مرقوم کس کا حرفِ وفا ہے افق افق کس کی طلب میں اہلِ محبت ہیں داغ داغ کس کی ادا ...