قوت کا سرچشمہ ایک
دنیا کا ہے مولا ایک
کوئی نہیں ہے اس کا شریک
اللہ ایک ہے اللہ ایک
اس کا حکم نہ ہو تو
ہل نہیں سکتا پتا ایک
سب ہیں اس کی سمت رواں
منزل ایک ہے رستہ ایک
اس کے نام کا ورد کرو
کافی ہے یہ نکتہ ایک
کتنی رفعت دیتا ہے
اس کے آگے سجدہ ایک
میرے کام بناتا ہے
اس کا صرف اشارہ ایک
