حمد رب جليل

مصنف : اتباف ابرک (آفتاب اکبر)

سلسلہ : حمد

شمارہ : اكتوبر 2026

حمدرب جليل

اے خدا جب تو روبرو کرنا

اپنے بندے کو سرخرو کرنا

تو ہے نزدیک میری شہ رگ سے

کاش آ جائے گفتگو کرنا

تیرے ہاتھوں میں فیصلے سارے

کام میرا ہے جستجو کرنا

چاک دامن ہے، تو عنایت کر

مجھ کو آتا نہیں رفو کرنا

بر محل پُر اثر دعا دیدے

سیکھ بیٹھا ہوں بس غلو کرنا

جن سے تو خوش ہے جو ہیں تجھ سے خوش

مجھ کو ان جیسا، ہو بہ ہو کرنا

پھر سے ابرک ہے سر جھکائے ہوئے

پھر سے حاجت ہے، قبلہ رو کرنا

 اتباف ابرک