حمد باری تعالیٰ

مصنف : افتخار راغب

سلسلہ : حمد

شمارہ : فروری 2011

 

بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم
سْبحانَ اللہ وَبِحَمدِہ سْبحَانَ اللہِ العَظِیم
 
وہی جو خالق جہان کا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے
جو رْوح جسموں میں ڈالتا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے
 
وہ جس کی حِکمت کی سرفرازی، وہ جس کی قْدرت کی کارسازی 
ہر ایک ذرّہ میں رونما ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے
 
وہ بے حقیقت سا ایک دانہ، جو آب و گِل میں تھا مِٹنے والا
جو اْس میں کونپل نکالتا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے
 
الگ الگ سب کے رنگ و خصلت، جْدا جْدا سب کے قدّ و قامت
جو سارے چہرے تراشتا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے
 
ہے علم میں جس کے ذرّہ ذرّہ، گرِفت میں جس کی ہے زمانہ
جو دِل کے بھیدوں کو جانتا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے
 
وہ جس نے دی مختلف زبانیں، تخیّل و عقل کی اْڑانیں
جو کشتیء فن کا ناخدا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے
 
کوئی تو ہے جو ہے سب سے اوّل، کوئی تو ہے جو ہے سب سے آخر
جو ابتدا ہے جو انتہا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے
 
مْصیبت و درد و رنج و غم میں، حیات کے سارے پیچ و خم میں 
تْو جس کو راغب، پْکارتا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے