مارچ 2013
اے زمیں آسماں کے مالک ساری دْنیا جہاں کے مالک تیرے قبضے میں سب خدائی ہے تیرے ہی واسطے بڑائی ہے تو ہی ہے سب کا پالنے والا کام سب کے نکالنے والا بھوک میں تو ہمیں کھلاتا ہے پیاس میں تو ہمیں پلاتا ہے آنکھ دی تو نے دیکھنے کے...
اپریل 2013
اے عالمِ نجوم و جواہر کے کِردگار ! اے کارسازِ دہر و خداوندِ بحر و بر اِدراک و آگہی کے لیے منزلِ مراد بہرِ مسافرانِ جنوں ، حاصلِ سفر ! یہ برگ و بار و شاخ و شجر ، تیری آیتیں تیری نشانیاں ہیں یہ گلزار و دشت و در یہ چاندنی ہے تیرے تبسم کا آ...
مئی 2013
آتا ہے سکوں دل کو میسّر ترے گھر میں سب اعلےٰ و ادنےٰ ہیں برابر ترے گھر میں رہتی نہیں غربت کی شکایت اسے ہر گز ہوجاتا ہے آباد جو بے گھر ترے گھر میں لیتے ہیں اسے تھام وہیں بڑھ کے فرشتے کھاتا ہے جو معمولی سی ٹھوکر تر...
جون 2013
حجابِ شب میں تب و تابِ خواب رکھتا ہے درونِ خواب ہزار آفتاب رکھتا ہے کبھی خزاں میں کھلاتا ہے رنگ رنگ کے پھول کبھی بہار کو بے رنگ و آب رکھتا ہے بشارتوں کی زمینیں جب آگ اگلتی ہیں اس آگ ہی میں گل انقلاب رکھتا ہے ...
جولائی 2013
حاضر ہیں ترے دربار میں ہم اللہ کرم، اللہ کرم دیتی ہے صدا یہ چشم نم، اللہ کرم، اللہ کرم ہیبت سے ہر اک گردن خم ہے ہر آنکھ ندامت سے نم ہے ہر چہرے پہ ہے اشکوں سے رقم، اللہ کرم، اللہ کرم جن لوگوں پہ ہے انعام تیرا ان لوگوں م...
اگست 2013
ہر چیز میں ہے خدا کی حکمت ہر شے سے عیاں ہے اس کی قدرت اک بیج کو خاک میں دبا کر دیکھو کئی دن کے بعد آ کر پھوٹی ہوئی ہو گی اس میں کونپل کب بیج میں تھی یہ بات اول کونپل جس دم نکل چکے گی پھر پھوٹے گی شاخ اور ج...
ستمبر 2013
اے الٰہ مجھ کو وہی میرا زمانہ دے دے کب میں کہتا ہوں مجھے تاجِ شہانہ دے دے مرے اللہ میں کیا مانگوں یہی کافی ہے درد دے کر مجھے رونے کا بہانہ دے دے غیر کے در پہ میں کیوں جاؤں سوالی بن کر اپنی دہلیز پہ مرنے کا ٹھکانہ دے د...
نومبر 2013
کوہ کاف ہمالے تیرے بدل کن من ژالے تیرے جھرنے جھیلاں روپ سواتی سرسوں گیندے لالے تیرے میں پنڈے دا قیدی ہویا بوہے چابی تالے تیرے میں بھکے دا رازق توں ایں سارے نان نوالے تیرے دھپاں چھاواں جھکڑ ربا گھ...
جنوری 2012
سچ ہے یہ رب ذوالجلال ہے تو نور ہی نور ہے جمال ہے تو تیرا ثانی نہیں دو عالم میں مالک ملک بے مثال ہے تو سب ہیں تیرے کمال کے قائل اصل ، سر چشمہ کمال ہے تو کس طرح تو خیال میں آئے جب کہ بالائے ہر خیال ہے تو ...
فروری 2012
یہ بادِ صبا کون چلاتا ہے ، مِرا رب گْلشن میں کلی کون کِھلاتا ہے ، مِرا رب مکھی کو بھلا شہد بنانے کا سلیقہ تم خود ہی کہو کون سِکھاتا ہے ، مِرا رب برساتا ہے بادل کو بھلا کون زمیں پر گْل بْوٹے کہو کون اْگاتا ہے ، مِرا رب خوشحال...
مارچ 2012
حمد رب جلیل دعائے شاعر یا رب میرا ذوق خوش قرینہ ہو جائے دریائے بلاغت کا سفینہ ہو جائے وہ زورِ بیاں بخش کہ میرا ہر شعر الفاظ و معانی کا مدینہ ہو جائے عاصی کی صدا عاصی ہے ، بہ اعمالِ قلیل آیا ہے مجرم ہے ، مگر بلا و...
اپریل 2012
التجا بحضور باری تعالی ستار ہے تو نہ کر مجھے بے پردا میں ہاں ترے بوہے دا قدیمی بردا تنہا استادہ ام بہ دشتِ غربت رب احفظنی ولا تذرنی فردا اے سب کے رازق! مشکل میں ترا ہی ساتھ کام آیا ہے مجھ پہ تیرے ہی فضل کا سایا ہے ...