حمد

مصنف : امین گیلانی

سلسلہ : حمد

شمارہ : ستمبر 2013

 

اے الٰہ مجھ کو وہی میرا زمانہ دے دے
کب میں کہتا ہوں مجھے تاجِ شہانہ دے دے
 
مرے اللہ میں کیا مانگوں یہی کافی ہے
درد دے کر مجھے رونے کا بہانہ دے دے
 
غیر کے در پہ میں کیوں جاؤں سوالی بن کر
اپنی دہلیز پہ مرنے کا ٹھکانہ دے دے
 
تو مجھے پارچہء نانِ شبانہ دے دے
فقر دے کر مجھے اندازِ شہانہ دے دے
 
میں نے کیا کرنی ہے لے کر وہ قْبائے دارا
مجھ کو کمبل وہ ابوذر کا پْرانا دے دے 
 
دے دے واپس وہی انداز وہی شان مجھے 
خاک کا فرش تو پتھر کا سرہانا دے دے
 
گاڑ کر نیزہ میں سو جاتا تھا صحراؤں میں 
اے الٰہ مجھ کو وہی میرا زمانہ دے دے