آواز دوست


مضامین

ساتویں جماعت میں، اس طالب علم کو آئے ہوئے ابھی تیسرا دن تھا ، اور پچھلے تین دن سے ہی میں یہ نوٹ کر رہا تھا کہ وہ طالب علم کلاس میں غیر ضروری سر گرمیوں میں مصروف رہتا ہے ۔اسے سرزنش کرنے کے لیے میں نے اسے ایک ہلکی سی چپت رسید کر دی ۔وہ فوراً بھڑک اٹ...


پپا جلد ی آ جانا     چھٹی کا دن تھا اس لیے میا ں بیوی مزے مزے سے ناشتہ کر رہے تھے ۔ خاوند نے بیوی سے کہا، کیا تم جانتی ہو کہ آج میرے بھانجے کو اُس کے مرحوم والد یا د آ رہے ہیں۔بیوی نے کہا آپ کو کیسے معلوم ہو ا؟ خاوند نے کہا کہ فیس بک سے۔ یہ دیکھو...


    گاڑی آنے میں تھوڑا وقت باقی تھا۔مسافر نے کہا کہ میرے ساتھ گنے ہیں انہیں بھی تلوا لو۔ اور ریلوے کے قانون کے تحت جو کرایہ بنتا ہے وہ ادا کردو۔ریلوے کا عملہ مسافر کے مقام و مرتبے سے بخوبی آگاہ تھا۔ انہوں نے کہا حضرت اس کی ضرورت نہیں۔ ہم گارڈ کو ک...


  وما یعلم جنود ربک الا ہو آسمانوں کے لشکر اللہ ہی کے ہیں اور اللہ زبردست ہے، بڑی حکمت والا ہے۔ https://www.youtube.com/watch?v=TNy5YWbYAyA     تبلیغی جماعت کے احباب سے کئی باریہ روایت سننے کو ملی کہ ایک بار فرشتوں نے اللہ تعالیٰ سے پو...


بادشاہی صرف اور صرف اللہ کی ہے(لمن الملک الیوم)  قرآن مجیدمیں بہت سے مقامات پر قیامت کا ذکر ہے۔ اسی طرح کا ایک مقام سورہ المومن کی آیت نمبر ۱۶ ہے جس میں اللہ تعالیٰ بیان فرماتے ہیں کہ‘‘ جس دن وہ خدا کے سامنے نکل کھڑے ہوں گے ان کی کوئی چیز بھی خدا...


میری پیاری سی بہو کے چھوٹے سے بیٹے کا نام حمدا ن ہے ،اچھی بات یہ ہے کہ اس کا کوئی نِک نیم نہیں رکھا گیا بلکہ حمدان کہہ کرہی بلایا جاتاہے لیکن جب ماں کوبیٹے پہ پیار آتا ہے تو اسے‘‘ مانو ’’کہہ کر بلاتی ہے اور جب زیادہ پیار آتا ہے تو ‘‘مانے’’ کہہ کر ...


پہلا منظر  کوئی پچیس برس پہلے کی بات ہو گی جب ہمارے علاقے (لاہور) میں ٹی وی کیبل بچھائی جار ہی تھی ۔انہی دنوں میں قریبی مسجد کے مولوی صاحب میرے پاس تشریف لائے اور فرمانے لگے کہ کیاآپ کو معلوم ہے کہ ہمارے علاقے میں ٹی وی کیبل بچھائی جا رہی ہے میں ...


انٹر نیٹ پہ جہاں سب کو، سب طرح کی معلومات میسر ہیں، وہیں اسلام سے دل چسپی رکھنے والے احباب کو بھی مستند اور غیر مستند، ہر طرح کی معلومات بآسانی اور با افراط مل جاتی ہیں جس کے نتیجے میں ہر کس و ناکس‘ اسلامی سکالر’ او‘ ر مفتی’ بن چکاہے ۔ کسی بھی مسئ...


وہ ایک بڑے ہسپتال میں ڈاکٹر تھے، انہوں نے بتایا کہ ایمر جینسی میں ان کے پاس ایک بوڑھی عورت کو لایا گیا جس کی عمر نوے پچانوے برس سے کم نہ تھی ۔خاتون شدید بیمار تھی اور اس کے بچنے کے امکانات بہت ہی کم تھے ۔ اس کے ساتھ اس کے پانچ بیٹے بھی تھے جن کی ع...


اُس زمانے میں لوگ اس بات کو اعزاز سمجھتے تھے کہ پورے محلے کے بچوں کو قرآن پڑھایا جائے اور بالکل فری پڑھایا جائے چنانچہ والد صاحب مرحوم بھی اس اعزاز کو حاصل کرنے میں کسی سے پیچھے نہ تھے ۔ اگرچہ وہ باقاعدہ قاری نہ تھے بلکہ گورنمنٹ جاب پہ تھے لیکن کل...


عام طور پر ہندستان کے مسلمان پاکستانیوں سے ایسے ہی نفرت کرتے ہیں جیسے وہاں کے ہندو کرتے ہیں۔اس بات کا انکشاف متحدہ عرب امارات میں آنے کے بعدہوا جبکہ اس سے پہلے ہم یہ سمجھا کرتے تھے کہ شاید انڈین مسلمان ہم سے مذہبی رشتے کی بنا پر محبت رکھتے ہو ں گے...


  چار سال قبل وحدت روڈ پہ میرے بیٹے کا ایکسیڈنٹ ہوا، ٹانگ کا نہ صرف فریکچر ہوا بلکہ گہراگھاؤ بھی آیا اسی حالت میں وہ خود ہی ایک کلینک تک پہنچا، وہاں سے اسے ایک بڑے ہسپتال پہنچایا گیا اور پھر لمبا عرصہ وہ بستر پر پڑا رہا۔ لیکن پہلے چند روز اس کی...