جنوری 2008
وہ پچیس برس سے دبئی میں مقیم ہے ۔میں نے اس کے سامان کاجائزہ لیا تو اس میں صرف ایک صندوق اور ایک بستر تھا۔ میں نے کہا تم نے پچیس برس ایک بستر اور ایک صندوق کے ساتھ گزار دیے ؟تم نے اور کچھ نہیں بنایا؟ اس نے کہا ، کیاکرنا ہے یہاں بناکر ۔ ...
فروری 2008
وہ سولہ برس سے امریکہ میں مقیم تھا۔ ایک دن اس کے ‘باس’ کی خاتون سیکرٹری نے چائے کے وقفہ میں یہ بحث شروع کر دی کہ اسلام عورتوں کو کم تر درجہ دیتا ہے اور مسلمان انہیں دوسرے درجے کی مخلوق سمجھتے ہیں۔ دفتر کے کچھ دیگر حضرات بھی ذوق و شوق سے اس بحث میں...
مارچ 2008
کائنات کے خالق و مالک نے اس کائنات میں چیزوں کی پیدایش ، ان کی نشو ونما اور بڑھوتری کی ایک خاص ترتیب قائم کر رکھی ہے اور عام طور سے نظام فطرت میں یہ ترتیب اسی طرح رو بہ عمل رہتی ہے۔ ہمارے خیال میں یہ ترتیب ‘اند ر سے باہر’ کی طرف کا سفر ہے۔تمام جان...
اپریل 2008
اللہ سے بندے کے تعلق کی اصل نوعیت تو عبداور معبود کی ہے لیکن اسی تعلق کی بہت سی جہات ،کیفیات اور نوعیتیں ایسی بھی ہیں جو بندہ ساری عمر دریافت کرتا رہتا ہے اور ہر دریافت اس پر ایک نئی آگہی کے دروازے کھولتی چلی جاتی ہے۔ دریافت کا لفظ بھی...
مئی 2008
ڈرائیور کا خیا ل تھا کہ اس کا ٹرک بآسانی پل کے نیچے سے گزر جائے گا مگر اس کا اندازہ غلط نکلا اور پل کی اونچائی کم ہونے کی وجہ سے ٹرک پل کے نیچے پھنس گیا۔ڈرائیور نے جب انجن کا زور لگا کر ٹرک کو نکالنے کی کوشش کی تو وہ مزید پھنس کر رہ گی...
جون 2008
خواب لے لو ، خواب۔۔۔۔ وطن عزیزمیں آنے والی ہر حکومت عوام کو کچھ خواب دکھاتی ہے ، کچھ خواب سناتی ہے ،انہی خوابوں سے انہیں کچھ دیر کو بہلاتی ہے اور پھر خواب ہی خواب میں رخصت ہو جاتی ہے ۔ہمیں امید تھی کہ نئی بننے والی حکومت تو لازماً اس ...
جولائی 2008
وہ بہت خوبصورت تھی۔رنگ ایسا سفید کہ جیسے خالص دودھ سے بنی ہو۔ اس کے سب انداز نرالے تھے ۔ہم اٹھتے تو وہ بھی اٹھ جاتی ہم بیٹھتے تو وہ بھی بیٹھ جاتی ، ہم چلتے تو وہ بھی چل پڑتی اور ہم رکتے تو وہ بھی رک جاتی ۔اسے ہمارے ساتھ ساتھ رہنا بے حد...
اگست 2008
اُس کے گھر میں بہت سے غلام رہ چکے تھے مگر اس وقت اسے یوں محسوس ہو رہاتھا کہ یہ نیاغلام سب سے جدا ہے ۔ اس نے اس سے پوچھا ، کیا کھاؤ گے؟ غلام نے جواب دیا ، آقا، جو آپ کھلائیں۔ پوچھا، کیا پیو گے ؟ آقا ، جو آپ پلائیں۔ کیا پہنو گے ؟ آقا، جو آپ پہنائیں۔...
ستمبر 2008
مرید اپنی روحانی ترقی پر بہت خوش تھا۔وہ یہ خوشخبری لے کر پیر کے پاس پہنچااور کہا کہ، حضرت الحمد للہ اب مجھے نماز میں ‘‘درجہ احسان’’ حاصل ہو گیا۔یعنی نماز پڑھتے ہوئے میری توجہ کامل اللہ کی طرف رہتی ہے اور اللہ کے سوا کچھ یاد نہیں رہتا۔ ...
اکتوبر 2008
اسے تیرنا نہیں آتا تھا مگر وہ پھر بھی طواف کے سمندر میں اتر گیا کیونکہ اسے معلوم تھا کہ یہ اتنا مہربان سمندر ہے کہ یہ خود ہی تیرنا بھی سکھا دیتا ہے۔یہ کسی کو دھتکارتانہیں۔ یہ ہر پہنچنے والے کو اپنے دامن میں سمیٹ لیتا ہے ۔ یوں تو ہر سمن...
نومبر 2008
اسے وہ دن اچھی طرح یادہے کہ جب اسے پہلی بار بیوقوف کہا گیا تھا۔اس وقت اس کی عمر دس گیارہ برس سے زیادہ نہ تھی اور وہ چھٹی جماعت کا طالب علم تھا۔ اس نے اپنی ماں سے کبھی کوئی فرمائش کی تھی اور نہ کبھی کوئی ضد کیونکہ اسے اپنی ماں کی مجبوری...
دسمبر 2008
انٹر نیٹ پر موجود یہ ایک ویڈیو ہے جس میں غزہ (فلسطین) کے ایک قبرستا ن کا منظر دکھایا گیا ہے ۔ ایک چودہ پندرہ سالہ فلسطینی بچی ایک قبر کے سرہانے بیٹھی یہ بتارہی ہے کہ اس کے خاندان کے آٹھ افراد اسرائیلی بربریت کا نشانہ بن چکے ہیں۔وہ کہتی...