اصلاح و دعوت


مضامین

 آرڈرز کی کثرت ہے ‘ فیکٹری کے اوقات کار میں اضافہ کردیا گیا ہے- تمام کاریگر رات نو بجے تک کام کرتے ہیں- مینیجرز اورڈائیریکٹرز البتہ چھ بجے چلے جاتے ہیں  آٹھ بجے شب ایک مشین پر حادثہ ہوتا ہے ایک کاریگر کو گہرا زخم آتا ہے- سب پریشان ہیں- مینیجر س...


بہت پہلے ایک مغربی مصنف کی کتاب میں یہ نکتہ پڑھا کہ ہر آدمی کی زندگی میں دو دائرے ہیں، ایک بڑا دائرہ جس کے بارے میں وہ زیادہ تر بات کرتا، سوچتا، پریشان ہوتا، جھنجھلاتا یا خوش ہوتا ہے۔ اسے سرکل آف کنسرن (Concern) کہتے ہیں۔ آپ نے غور کیا ہوگا کہ ...


کیا آپ چالیس برس کے ہوگئے؟ یا ہونے والے ہیں؟اگر ہاں تو دیکھیے قرآن آپ کو ایک دعا کی تلقین کررہا ہے- اس برس ہم اور ہمارے کئی ساتھی شمسی اعتبار سے چالیس برس کے ہوئے- یقین ہے کہ یہاں موجود ہمارے متعدد قارئین بھی اس برس چالیس برس کے ہوئے ہوں گے- ک...


  ادراک کی طاقت       جدید جہازوں پر مسافروں کی سہولت کے لیے نشستوں کے سامنے سکرینز لگی ہوتی ہیں. ان سکرینوں پر پرواز کے جملہ کوائف مسلسل چلتے رہتے ہیں. جہاز کا راستہ، اس کی بلندی، رفتار اور باہر کا درجہ حرارت وغیرہ مسافروں کے لیے دلچسپی کا باعث ...


 ٹویٹر کے شریک بانی اور سابقہ چیف ایگزیکٹو چھیالیس سالہ جیک ڈورسی کی روز مرہ زندگی کے کچھ زاویوں کی طرف توجہ دلانا مقصود ہے -اس کی زندگی کا پہلا زاویہ یہ ہے کہ جیک صبح ایک گھنٹہ اور شام ایک گھنٹہ یکسو ہوکر، پرسکون ہوکر بیٹھنے کا معمول رکھتے ہیں۔Me...


ہمارے ہاسٹل میں دو سو لڑکے تھے، ہم میں سے کچھ ریاضی کے ساتھ ایف ایس سی کر رہے تھے، کچھ بائیالوجی کے ساتھ، کچھ اکنامکس پڑھ رہے تھے اور کچھ سمپل ایف اے کر رہے تھے، ہم سب اکٹھے رہتے تھے لیکن ہماری سرگرمیوں میں بہت فرق تھا۔ ہم میں سے کچھ لوگ اسپورٹس ک...


 جب بحری جہاز ٹائی ٹینک حادثے کا شکار ہوا تو اس کے قریب تین بحری جہاز موجود تھے جو ٹائی ٹینک کے ڈوبتے مسافروں کو بچا سکتے تھے۔سب سے نزدیک سیمسن (Samson) جہاز تھا۔یہ حادثے کے وقت ٹائی ٹینک سے صرف سات میل دور  تھا۔مطلب سامنے ہی تھا!  ٹائی ٹینک کے عم...


 فیس بک پر سکرولنگ کرتے ایک دلچسپ تصویر دیکھی۔ ایک گیس کا سیلنڈر ہے اور اس کے پائپ کے ساتھ چار چولہے(Burners) جل رہے ہیں۔ پہلے پر فیملی لکھا ہے، دوسرے پر کام ، تیسرا دوست اور چوتھا صحت ہے۔یہ ممتاز ٹرینر، ماہر نفسیات، مصنف عارف انیس ملک کی پوسٹ تھی...


آخرت کی عدالت میں پیش ہونے سے پہلے یہ قوانین جان لیجئے- ‏1- *ساری فائلیں بالکل اوپن ہوں گی* ‏﷽ ﴿ونُخرِجُ لَهُ يَوْمَ القِيامَةِ كِتابا يَلقاهُ مَنْشُورًا﴾... سورة بني إسرائيل 13 ترجمہ: اور بروز قیامت ہم اس کے سامنے اس کا نامہ اعمال نکالیں گے ج...


ہمارا سفر بہت مختصر ھے۔ ایک خاتون تیزی سے بس میں سوار ہوئی اور ایک دوسری خاتون کے برابر کی نشست پر بیٹھیں تب انکے پرس سے ساتھ بیٹھی خاتون کو چوٹ لگی۔دوسری خاتون خاموش رہیں، اس خاتون کو خاموش دیکھ کر پہلی خاتون نے سوال کیا کہ آپ میرے پرس سے چوٹ پ...


گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکِستان کی تاریخ کے کئی اہم ترین افراد دُنیا سے گئے ہم ان میں سے تین کی مثال لیتے ہیں تاکہ کامیاب زندگی اور عزّت کے مفاہیم پر اپڑی گرد ہٹ سکے۔ یہ تینوں کسی نہ کسی دور میں پاکِستان کے مُؤثّر ترین افراد رہے، لیکن اِن میں س...


اس لمحے یہ سطور رقم کرتے ہوئے خوشی اور حیرت کے ملے جلے تاثرات ہیں جو مجھے گھیرے ہوئے ہیں۔ بہت عرصہ پہلے کا ذکر ہے کہ ڈی سی او ملتان کی ذاتی دلچسپی پر  مجھے دو برس ملتان کی ڈسٹرکٹ جیل، وومن جیل اور سنٹرل جیل میں قید بچوں کی تربیت، ذہن سازی اور کردا...