نعت


مضامین

سوال ، لمحہ وہ کون سا تھا کہ جب یہ دونوں جہان مہکے جواب ، میرے نبی جو آئے تو سارے کون و مکان مہکے سوال ، ظلمت کدے میں کیسے کرن بھلا روشنی کی آئی جواب ، صحرا میں جیسے بارش خبر لئے زندگی کی آئی سوال ، کیسے بچو گے ان سے جو ایک دوجے کو مارتے ہی...


ہر دم درود سرورؐ عالم کہا کروں ہر لمحہ محو روئے مکرم رہا کروں اسم رسولؐ ہوگا ، مداوائے درد دل صل علیٰؐ سے دل کے دکھوں کی دوا کروں ہر سطر اس کی اسوہ ہادیؐ کی ہو گواہ اس طرح حال احمدؐ مرسل کہا کروں معمور اس کو کر کے معرا سطور سے ہر کلمہ اس کا...


کشتِ عمل ہے بے ثمر ، مزرعِ دل ہے بے نُمو میرے کریم ہو عطا بارشِ ابرِ عفو خُو بامِ شبِ خیال پر چمکے نویدِ ماہِ نَو سوزنِ خوابِ وصل سے ہجر کے چاک ہوں رفُو شہرِ سخن میں پے بہ پے تیری عطا کی بارشیں موسمِ دل میں عام ہیں تیری ثنا کے رنگ و بُو اوجِ...


زائرِ کوئے جناں آہستہ چل دیکھ آیا ہے کہاں آہستہ چل جیسے جی چاہے جہاں میں گھوم پھر یہ مدینہ ہے یہاں آہستہ چل نقشِ پائے سرورِ کونین کی ہر طرف ہے کہکشاں آہستہ چل حاضری میں ہیں ملک ستر ہزار قُدسیوں کے درمیان آہستہ چل بارگاہِ ناز میں آہس...


الہام کی رم جھم ہے کہ بخشش کی گھٹا ہے یہ دل کا نگرہے کہ مدینے کی فضا ہے سانسوں میں مہکتی ہیں مناجات کی کلیاں کلیوں کے کٹوروں پہ تیرا نام لکھا ہے آیات کی جھرمٹ میں تیرے نام کی مسند لفظوں کی انگوٹھی میں نگینہ سا جڑا ہے خورشید تیری رہ میں بھٹک...


نعت رسول کریمﷺ حبس نکلے، دلِ مضطر سے وبائیں جائیں  کھڑکیاں کھول، مدینے کی ہوائیں آئیں  ابرِ رحمت کی طرح اُن پہ جوانی آئے لوریاں جن کو درودوں کی سُنائیں مائیں  آج ہو جائے شرابور ہماری محفل حُبِّ محبوبِؐ خدا کی وہ گھٹائیں چھائیں  ملَک الموت ب...


نعت رسول کریم ﷺ خوش خصال و خوش خیال و خوش خبر، خیرالبشرﷺ خوش نژاد و خوش نہاد و خوش نظر، خیرالبشرﷺ دل نواز و دل پذیر و دل نشین و دل کشا چارہ ساز و چارہ کار و چارہ گر، خیرالبشرﷺ سر بہ سر مہر و مروت، سر بہ سر صدق و صفا سر بہ سر لطف و عنایت، سر ...


نعت رسول کریمﷺ پھر آنے لگیں شہر محبت کی ہوائیں پھر پیش و نظر ہو گئیں جنت کی فضائیں اے قافلے والو ، کہیں وہ گنبد خضری پھر آئے نظر ہم کو کہ تم کو بھی دیکھائیں ہاتھ آئے اگر خاک ترے نقش قدم کی سر پر کبھی رکھیں ، کبھی آنکھوں سے لگائیں نظارہ فروز...


نعت رسول کریمﷺ سب سے اعلیٰ ہے نبی کی ذات کہہ ان کی اک اک بات رب کی بات کہہ خود مدد فرمائے گا پروردگار تھام قرطاس و قلم اور نعت کہہ اپنے ہر عاشق کی ان کو ہے خبر ان سے تو مت صورتِ حالات کہہ ‘‘اذ رمیت’’ والی آیت پڑھ کے دیکھ دستِ احمد کو خدا ک...


نعت رسول کریمﷺ دل نثار مصطفیﷺ جاں پائمال مصطفیﷺ یہ اویس مصطفیﷺ اور وہ بلال مصطفیﷺ دونوں عالم تھے مرے حرف دعا میں غرق و محو میں خدا سے کر رہا تھا جب سوال مصطفیﷺ سب سمجھتے ہیں اے شمع شبستان حرا نور ہے کونین کا لیکن جمال مصطفیﷺ عالم ناسوت میں ...


نعت رسول كريمﷺ راہ گم کردہ مسافر کا نگہباں تو ہے آفتِ جاں پہ مثال مہ تاباں تو ہے اس خدا سے مجھے کیسے ہو مجالِ انکار جس کے شہ پارہِ تخلیق کا عنواں تو ہے یہ بتانے کو کہ با وزن ہے انسان کی ذات دست یزداں نے جو بخشی ہے وہ میزاں تو ہے ...


نعت رسول كريم ﷺ جہاں مجھ کو گرائے جا رہا ہے کریمؐ آقاؐ اُٹھائے جا رہا ہے سراپا نور و رحمت بن کے آئے ہمیں ربّ خود بتائے جا رہا ہے مِرے سرکارؐ کی سنت پہ چل کر زمانہ فیض پائے جا رہا ہے مُجھے پھر اذن ہو اب حاضری کا فراق ِ طیبہ کھائے جا...