گوشہ رمضان


مضامین

روزے کی شریعت             اہلِ عرب کے ہاں دیگر عبادات کی طرح روزہ بھی ایک معلوم و معروف عبادت تھی ۔ یعنی ایسا نہیں تھا کہ قرآنِ مجید نے آکر اس عبادت کو شروع کیا ۔ ‘کما کتب علی الذین من قبلکم، ‘ ‘ جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیا گیا تھا’’ کے ...


            نمازاور زکوٰۃ کے بعدتیسرا فرض روزہ ہے۔ یہ روزہ کیا ہے ؟ انسان کے نفس پر جب اس کی خواہشیں غلبہ پالیتی ہیں تو وہ اپنے پروردگار سے غافل اور اس کے حدود سے بے پروا ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اسی غفلت اور بے پروائی کی اصلاح کے لیے ہم پر روزہ...


۱۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دونوں عیدوں میں غسل کرنا ثابت ہے۔ حضرت خالد بن سعد سے مروی ہے کہ آپ کی عادت کریمہ تھی کہ عید الفطر، عید النحر، یوم عرفہ میں غسل فرمایا کرتے تھے۔ ۲۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عید کے دن خوبصورت اور عمدہ لباس ...


اللہ سے تعلق روحِ انسانی کی فطرت رجوع الی اللہ ہے مگر نفس کی خواہشات اور شہوات اس کی فطرت کو مجروح کرتی رہتی ہیں۔ روزہ نفس کے میلانات پر پابندی عائد کرکے روح کو اس کے فطری رجحان کے مطابق پروان چڑھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے نتیجہ میں بندہ دنیا سے...


            ہم یقین کے ساتھ نہیں بتا سکتے کہ انسانی سوسائٹی میں روزہ کے خیال کی ابتدا کب سے ہوئی اور ہمیں یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ اس کے شروع ہونے کے اسباب کیا تھے؟ روزہ کے ابتدائی حالات اسی طرح پوشیدہ ہیں جس طرح قدیم قوموں میں شریعت کی ابتدا سے ہم...


خدا سے ڈرنے کا مطلب یہ ہے کہ آدمی خدا کی عظمت کے مقابلہ میں اپنے عجز کا اعتراف کرے ۔عجز آدمی کے ذہن و فکر میں کامل انقلاب پیدا کر دیتا ہے۔ ایمان خدا کی معرفت کا دوسرا نام ہے ۔ خدا پر ایمان دراصل خدا کی بے پناہ عظمت کو دریافت کرنا ہے ۔ اور جو آدمی ...


            رمضان قمری تقویم کا نواں مہینا ہے۔یہ مہینا مسلمانوں ہی کے لیے نہیں، انسانوں کے لیے بھی بہت اہم ہے۔ یہ وہ مہینا ہے جب گمراہی کے صحرامیں بھٹکتی انسانیت کی صداے العطش آسمان نے سنی اور باران ہدایت کو عرب کے بیابانوں پر برسنے کا حکم دیا۔ پھ...


رمضان اپنی زبان میں آپ سے مخاطب ہوتا ہے اورآج کے مسلمانوں کو قرون اولی کی کہانی سناتا ہے۔             دوستو! پہلے میں سال کے دوسرے مہینوں کی طرح ایک مہینا تھا، اپنے دوسرے بھائیوں اور رفیقوں سے کسی قسم کا امتیاز مجھے حاصل نہیں تھا، نہ کوئی خاص ب...


            اسلام رہبانیت کا بالکل بھی قائل نہیں لیکن اسلام میں اگرکسی چیزکورہبانیت کے مشابہ کہا جا سکتا ہے تو وہ رمضان کے دس دنوں کااعتکاف ہے جس میں ایک مسلمان دنیاوی امور سے کنارہ کش ہو کرمسجد میں قیام کر کے یاد الہی اور عبادات میں مصروف ہو جاتا...


            نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم             ‘‘اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَرَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا۔’’             میرے بھائیو!             سب سے پہلے تو آپ کو رمضان ال...


آپ مالک کو مالک سمجھتے ہیں آپ جانتے ہیں کہ وہ آپ کو دیکھ رہا ہے ہر لحظہ، ہر آن، ہر جا، آپ جانتے ہیں کہ آپ اس سے چھپے ہوئے نہیں ہیں ٭٭٭ آپ کا ایمان ہے کہ وہی عطا فرماتا ہے وہی خالق ہے، وہی رازق ہے یہ لقمہ، جو آپ کو نصیب ہو گا، ...


            روزے کا مقصد قرآن مجید نے سورۂ بقرہ کی آیتوں میں یہ بیان کیا ہے کہ لوگ خدا سے ڈرنے والے بن جائیں۔ اس کے لیے اصل میں ‘لعلکم تتقون’کے الفاظ آئے ہیں۔ یعنی تمھارے اندر تقویٰ پیدا ہوجائے۔ قرآن کی اصطلاح میں تقویٰ کے معنی یہ ہیں کہ انسان اپن...