حافظ صفوان


مضامین

میں نے ملازمت کا ابتدائی اور بڑا حصہ ہری پور میں گزارا۔ ایک بار ابا جان پروفیسر عابد صدیق صاحب کچھ دن کے لیے ہمارے پاس تشریف لائے۔ بچے ابھی چھوٹے چھوٹے تھے۔ میرا بیٹا عکرمہ محمد بمشکل دو برس کا ہوگا۔ ایک دن وہ بسکٹ کھا رہا تھا اور بائیں ہاتھ سے کھ...


اصلاح و دعوت دینی دعوت کے لیے تعلق قائم رکھنے کی اہمیت حافظ محمد صفوان ۱۹۸۹ء میں قائدِ اعظم یونیورسٹی میں الیکٹرانکس میں داخلہ ہوا تو شروع شروع کے دنوں میں جن کلاس فیلوز سے قریبی تعلق ہوگیا ان میں کراچی کا ایک دوست (نام حنیف فرض کر لیجیے) بہت...


پچھلے مہینے ملتان کے ایک پوش علاقے میں ایک مصالحتی کمیٹی میں کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔ لڑکی نشتر میڈیکل کالج سے 2016 میں ڈاکٹر بنی، بیوی بنی، ماں بنی، اور اب مطلقہ بننے کو تھی کہ بال بال بچ گئی۔ الحمدللہ۔ تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ تین ہفتے کے ...


گزرتی رہے اور اس میں رکھی کھانے کی چیزیں ٹھنڈی رہیں اور خراب نہ ہوں۔ تلہ دانی چوکور کپڑے کو مثلث نما سیا جاتا ہے اور اس کے ایک کونے پر ایک خوبصورت ڈوری لگائی جاتی ہے جس سے اسے گول کرکے باندھ دیا جاتا ہے۔ یہ عمومًا سوئی دھاگہ ریلیں رکھنے کے کام آ...


الحمدللہ تبلیغ میں وقت لگاتے انتالیس سال ہوچکے۔ اس دوران میں جن لوگوں کو بچشمِ خود دیکھا اور بگوشِ خود سنا کہ بتکلف خود کو قرآن تک محدود رکھتے ہیں ان کی تعداد بہت کم ہے۔ سب سے پہلے حاجی محمد بشیر صاحب کو دیکھا کہ اپنی بات کی دلیل قرآن کی آیت کے تر...


حافظ صاحب اپنے والد پروفیسر عابد صدیق مرحوم کے حوالے سے تبلیغی مزاج کی وضاحت کرتے ہیں     تبلیغ سے ابوجان کا گہرا فکری، جذباتی اور جسمانی تعلق تھا۔ بتاتے تھے کہ جب پہلی بار رائے ونڈ گیا (شاید 1966) تو ننگے سر تھا اور سفید بشرٹ سیاہ پتلون اور ٹا...


.رائے ونڈ تبلیغی مرکز کے امام مولانا محمد جمیل صاحب، خدا بخشے، بہت نیک آدمی تھے اور سوائے ارائیں ہونے کے ان میں کوئی خرابی نہ تھی۔ مجھ سے بہت محبت کرتے تھے اور مجھے نہایت بے تکلف بھی کر رکھا تھا۔ کبھی ملتے تو گپ شپ میں رانگھڑی راؤ صاحبی پر کوئی چو...


سوال!جناب مختصر الفاظ میں بیان کر دیجئے کہ دیوبندی اور بریلوی مکاتبِ فکر میں کیا اختلاف ھے اور کس بات پر وہ متفق ھیں؟ جی بریلوی کھانے سے پہلے دعا کرتے ھیں اور دیوبندی کھانے کے بعد! کھانے پر دونوں کا اتفاق ھے۔ میں نے اتنا مختصر جواب بھی نہیں مانگ...


نبی کریم علیہ السلام قریش کے ایسے خاندان سے تھے جو پیسے سے پیسہ بناتا تھا اور بے حساب کماتا تھا۔ آپ کے دادا سو سو اونٹ صدقہ کیا کرتے تھے۔ چچا ابوطالب مالدار تھے تبھی فارن بزنس ٹور پر جاتے تھے اور بچوں بھتیجوں کو بھی فارن کے ٹور لگواتے تھے۔ آپ عل...


مواخاتِ مدینہ کے بارے میں ذہن صاف کرنے کی ضرورت ہے۔ نبیِ پاک علیہ السلام ایک نہایت مدبر اور امت کے وسیع تر مفاد کے لیے بہت دور اندیشی سے فیصلے کرنے والے تھے کیونکہ آپ کے پیشِ نظر لوگوں کا صرف دنیاوی مفاد نہ ہوتا تھا بلکہ اخروی مفاد بدرجہ اولیٰ سا...


ہم مسلمانوں کا سب سے بڑا مخمصہ یہ ہے کہ ہم پر من حیث القوم یہی واضح نہیں ہے کہ ترقی کس چیز کو کہتے ہیں۔ کچھ مسلمان عرب کے غریب بدو کلچر کو ترقی کی معراج سمجھتے ہیں حالانکہ اس کلچر کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ نبی کریم علیہ السلام کے دور میں سارے مش...


 مذاہب نے انسان اور زمین کی برتر حیثیت کے حوالے سے جو خوش رنگ تصویر پیش کی ہے اس کی جدید علوم سے تائید نہیں ہو رہی مذہبی تصورِ انسان کو نیچے دیے گئے چند بڑے دھچکوں میں سے پانچ کا ذکر پیش خدمت ہے جو عِلمی و فِکری انقلابات سے کم نہیں ہیں پہلا دَھچ...