محمد صدیق بخاری


تعارف

محمد صدیق بخاری ایک عالم دین‘ مفکر‘ مقرر‘ لکھاری اور دانشور ہیں جن کا مقصد اپنی تحریر و تقریر کی ذریعے انسانیت کے اند ر وسعت‘ برداشت اور رواداری کی اقدار کو فروغ دینا اور امت مسلمہ کو آداب اختلاف سکھانا ہے تا کہ فرقہ پرستی اور عدم برداشت کی تلخی کم ہو۔ آپ سمجھتے ہیں کہ اصل انقلاب قوم کے اندر تعلیم کو عام کرنا اور علم ‘ شرافت اور اخلاقی اقدار کو فروغ دینا ہے ۔

آپ ۱۹۶۱ میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایک قصبے پیرمحل میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول اورمیونسپل ڈگری کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ سے حاصل کی۔ آپ سائنس کالج وحدت روڈ لاہور میں بھی زیر تعلیم رہے۔ انٹر میڈیٹ میں سرگودھا بورڈ میں تیسری جبکہ بی اے میں پنجاب یونیورسٹی میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آپ بی اے کے اس امتحان میں انگلش کے مضمون میں یونیورسٹی بھر میں اول پوزیشن کے حامل اور اسلامیات میں دوم پوزیشن کے حامل رہے۔ بعدازاں پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں ایم اے کیا جس میں پرائیویٹ امیدواروں میں پوری یونیورسٹی میں اول پوزیشن حاصل کی۔ آپ نے ہومیو پیتھک طریقہ علاج میں بھی چار سالہ ڈگری حاصل کی۔ اسی طرح کچھ عرصہ ہیلے کالج آف کامرس اور انسٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنگ لاہور میں بھی زیر تعلیم رہے۔ آپ نے انسٹیوٹ آف بنکرز ان پاکستان کراچی سے بھی ڈپلومہ حاصل کیا۔ المورد انسٹیٹوٹ آف سوشل سائنسز لاہور سے عالم کی ڈگری اور گفٹ یونیورسٹی گجرانوالہ سے اسلامیات میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔

آپ نے دینی تعلیم مختلف مسالک کے علما سے حاصل کی۔ ان میں اہم نام یہ ہیں۔ مولانا محمد یوسف لدھیانوی مرحوم‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ (فارغ التحصیل دارالعلوم دیو بند)‘ مولانا عبدالرحمان طاہر‘ لاہور‘ مولانا عمار خان ناصر‘ گجرانوالہ‘ علامہ جاوید احمد غامدی‘ علامہ محمد رفیع مفتی‘ علامہ طالب محسن‘ علامہ ساجد حمید‘ علامہ عبدالستار غوری‘ ڈاکٹر شہزاد سلیم‘ ڈاکٹر منیر احمد‘ ڈاکٹر آصف افتخار‘ ڈاکٹر نادر عقیل انصاری‘ ڈاکٹر مستفیض احمد علوی اور ڈاکٹر حافظ محمود اختر۔

تصوف کے میدان میں آپ کا تعلق مولانا اللہ یار خان (چکڑالہ) مولانا اکرم اعوان (منارہ) صوفی محمد سرور (جامعہ اشرفیہ) اور سید نفیس الحسینی رحمہم اللہ تعالی سے رہا۔ دینی تحریکوں میں آپ کی مناسبت تبلیغی جماعت سے رہی اور آپ ۱۹۸۳ سے ۱۹۹۷ تک عملی طور پر بھی اس میں سر گرم رہے۔

۱۹۹۵ میں آپ نے لاہور میں ایک قطعہ اراضی مسجد کے لیے وقف کیا اور اس پر اللہ کریم کے فضل و کرم سے ایک ہی سال میں مختلف اہل خیر حضرات کے تعاون سے مسجد کی دو منزلہ عمارت تعمیر کی جو تاحال مسجد علی المر تضی کے نام سے اہل علاقہ کی دینی ضروریات کی کفیل ہے ۔اس مسجد کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ مسجد کسی فرقے یا مسلک کے نام کے ساتھ وابستہ نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کی مسجد ہے۔ اس مسجد کے پلیٹ فارم سے جناب صدیق بخاری پچھلے چوبیس برس سے اتحاد امت‘ برداشت اور امن و محبت کا درس دے رہے ہیں اور الحمد للہ یہ مشن کامیابی سے جاری ہے۔

تحریر و تقریر کا شوق آپ کو سکول و کالج کے زمانہ ہی سے تھا اور اس دوران میں مختلف مقابلہ جات میں حصہ لے کر اعزاز حاصل کرتے رہے۔

آپ نے اپنے تحریری سفر کا باقاعدہ آغاز روزنامہ نوائے وقت سے ۱۹۷۸ میں کیا اور اس کے بعد مختلف اوقات میں آپ کے مضامین روزنامہ امروز‘ روزنامہ مشرق اور روزنامہ نوائے وقت میں چھپتے رہے۔ ۲۰۰۴ میں آپ نے سوئے حرم کے نام سے ایک ماہنامہ لاہور سے جاری کیا۔ جس کا مقصد اور مشن اس ویب سائٹ کے حوالے سے آپ کے سامنے ہے۔ یہ جریدہ بھی کامیابی سے اپنے مشن کے ساتھ وابستہ ہے اور الحمد للہ ایک بڑے طبقے کو متاثر کر رہا ہے۔

تصانیف:-

رواداری اور مغرب  (اس کتاب میں مغرب کا مسلمانوں کے بارے میں رویہ زیر بحث ہے)

رواداری اور پاکستان (پاکستان میں عیسائی مشنریوں کی صورت حال اس کتاب میں زیر بحث ہے)

بنیاد (سوئے حرم میں آواز دوست کے نام سے آپ کے اداریوں کا مجموعہ۔ یہ مجموعہ بے حد مقبولیت حاصل کر چکا ہے)

نورالقرآن (سات تراجم اور نو تفاسیر کا مجموعہ جس کی چار جلدیں تا حال چھپ کر منظر عام پر آ چکی ہیں۔ سورہ البقرۃ ‘ سورہ آل عمران ‘ سورہ النسا ‘ سورہ المائدہ)

آپ نے اپنی معاشی جدوجہد سٹیٹ بنک آف پاکستان لاہور سے ۱۹۸۲ میں شروع کی اور بطور جونیئر آفیسر وہاں کام کرتے رہے۔ چونکہ بنک کی آمدن میں سود کا عنصر غالب ہوتا ہے اس لیے آپ نے رضا کارانہ طور پر محض اپنے تقوی کو بروئے کار لاتے ہوئے ۱۹۹۷ میں بنک کی جاب چھوڑ دی اور بعد میں مختلف تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے۔ المورد میں ایم اے اسلامیات کی کلاسز کو بھی پڑھاتے رہے۔ ۲۰۰۶ سے لے کر تاحال ابوظبی (متحدہ عرب امارات) کے معروف تعلیمی ادارے اسلامیہ انگلش سکول میں جاب کر رہے ہیں۔

جناب صدیق بخاری کا علمی‘ عملی اور دینی سفر چونکہ مختلف مسالک کے اساتذہ‘ مختلف شیوخ‘ مختلف النوع تحریکوں اورجماعتوں سے وابستہ رہا ہے اس لیے آپ کے علم اور رویے میں ہمہ گیریت اور برداشت اور سب کے لیے پیار موجود ہے۔ اچھی بات کو ہر جگہ سے لینے کے قائل ہیں اور اختلاف کے باوجود باہمی احترام اور محبت کو قائم رکھنے کے موید ہیں۔ اسی لیے آپ اکثر کہا کرتے ہیں؎

نفرت کے شراروں کو گلابوں میں بدل دے


مضامین

وہ لینا نہیں دینا جانتا تھا۔ اسے لینے کی ضرورت بھی کیا تھی خود اس کے پاس دینے کو بہت کچھ تھا مگر لینے والے اس وقت بھی تھوڑے تھے اور اب بھی کم ہی ہیں مگر کمی یا بیشی سے کیا ہوتا ہے سونے کا ایک تولہ خس و خاشاک کے بہت سے ڈھیروں پہ بھاری ہوا کرتا ہے ۔...


               میں نے دیکھا کہ ایک نحیف و نزار شخص جس کی عمر ساٹھ سے کم نہ ہوگی جون کی چلچلاتی دھوپ میں کھڑا مسجد کے تعمیر اتی کا م کی نگرانی کر رہا ہے اور بڑ ی تندہی کے ساتھ مستری مزدوروں کو ہدایات دے رہا ہے۔ کبھی وہ مستری کی طرف لپکتا ہے تو کبھی...


دین کا مقصد تزکیہ نفس ہے ۔ آخرت کی کامیابی کی ضمانت انہی لوگوں کے لئے ہے جو اس دنیا میں اپنا تزکیہ کر لیں۔کسی چیزکے مقصد قرار پانے کا بدیہی تقاضایہ ہوتا ہے کہ اسے ہر حال میں ترجیح دی جائے۔ضروریات کو مقصد پر قربان کیا جائے نہ کہ مقصد کو ضرورت پر۔ ...


            علما کی تحریریں ہوں یا مقررین کی تقریریں’ خطیبوں کے خطبے ہوں یا سیاستدانوں کے جلسے’ دانشوروں کے خیالات ہوں یامفکرین کے نظریات ’ چوپالوں میں جاری بحث ہویاچوراہوں میں ہونے والی عوامی گفتگو’سب میں کسی نہ کسی انداز یا کسی نہ کسی رنگ میں آپ...


            پچھلے سے پچھلے برس ۳۱۔ دسمبر کی شام جب میں یہ بیٹھا سوچ رہا تھا کہ پچھلے سال، اسی لمحے، دو سالوں کے ایسے ہی ایک سنگم پر، کیسے کیسے لوگ شریف محفل تھے ان میں سے کتنے ہیں، جو آج یہاں موجود نہیں اور اگلے سال کے اسی لمحے دو سالوں کے ایسے ہی...


            آدھی سے زیاد ہ شب بیت چکی تھی مگر نیند تھی کہ اس کی آنکھوں سے کوسوں دور’ آخر وہ اٹھ کر بیٹھ گیا اور جب بیٹھنے سے بھی بے چینی کم نہ ہوئی تو وہ اٹھ کر ٹہلنے لگا۔ اسی چلت پھر ت سے بیوی کی آنکھ کھل گئی ۔ بیوی نے پوچھا کہ آپ کو کس درد نے بے...


            دین کا مقصد تزکیہ نفس ہے ۔ آخرت کی کامیابی کی ضمانت انہی لوگوں کے لئے ہے جو اس دنیا میں اپنا تزکیہ کر لیں۔کسی چیزکے مقصد قرار پانے کا بدیہی تقاضایہ ہوتا ہے کہ اسے ہر حال میں ترجیح دی جائے۔ ضروریات کو مقصد پر قربان کیا جائے نہ کہ مقصد ک...


قسط . 2             معاشی جدو جہد میں تجارت ہی وہ واحد شعبہ ہے جس کی نسبت نبیﷺ سے ہے۔ اور نسبت سے حیثیت بد ل جایا کرتی ہے ۔ اسی لئے ہم بھی اس شعبے کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تا کہ بلاواسطہ نہ سہی بالواسطہ طورپر ہی ہمارا اس میں حصہ ہو جائے۔      ...


قسط . 3  ترجمہ ( قسط۳) پہلی اور دوسری قسط ستمبر اور اکتوبر کے شمارے میں ملاحظہ فرمائیں معاشی جدو جہد میں تجارت ہی وہ واحد شعبہ ہے جس کی نسبت نبیﷺ سے ہے۔ اور نسبت سے حیثیت بد ل جایا کرتی ہے ۔ اسی لئے ہم بھی اس شعبے کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تا ک...


ستمبر کے شمارے کے بارے میں ایک خط برادر ِمکرم بخاری صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امید ہے مزاجِ گرامی بخیر ہوں گے۔ صبر آزما انتظار کے بعد سوئے حرم کی صورت میں ایک ایسا ماہنامہ موصول ہوا جسے بجا طور پر میں اپنے دل کی آواز کہہ سکتا ہ...


            ابھی پوبھی نہ پھوٹی تھی۔رات کے اندھیرے میں وہ چلا جا رہاتھا۔ بہت گھبرایا ہوا ’ پریشان اور بے قرار۔اس کی منزل جیل تھی جہاں اس کا عزیز ترین دوست قید تھا۔اس نے طے کر لیا تھاکہ وہ اپنے عزیز ترین دوست کو موت کی سزا نہیں ہونے دے گا۔اور راتوں...


            کہنے کو وہ ایک گمنام مزدور تھا مگر مسجد علی المرتضی کی تاریخ میں اس کا نام یوں لکھا جا چکا ہے کہ مٹائے بھی نہ مٹے کیونکہ اس کا نام اپنی بقا کیلئے نہ کسی قلم کا محتاج ہے اور نہ کاغذ کا ۔ اوراق و الواح پہ رقم نام مٹانا تو آسان ہے کہ وہ ت...