نعت رسول کریم ﷺ
جو اُن کی راہ گزر کا غبار ہو جائے
یہ خاکسار بشر تاجدار ہو جائے
سیاہ شب اُنہیں دیکھے تو آفتاب بنے
خزاں حضورﷺ کو چُھو کر بہار ہو جائے
میرے رسولﷺ کا دل میں خیال آتے ہی
وجود سارا ، عبادت گزار ہو جائے
لبوں پہ ذکر محمدﷺ اگر رہے طاہر
ہر ایک سانس عبادت شمار ہو جائے