نعت رسول کریمﷺ
بزمِ کونین سجانے کے لیے آپؐ آئے
شمعِ توحید جلانے کے لیے آپؐ آئے
ایک پیغام، جو ہر دل میں اْجالا کر دے
ساری دْنیا کو سْنانے کے لیے آپؐ آئے
ایک مْدّت سے بھٹکتے ہوئے انسانوں کو
ایک مرکز پہ بْلانے کے لیے آپؐ آئے
ناخدا بن کے اْبلتے ہوئے طْوفانوں میں
کشتیاں پار لگانے کے لیے آپؐ آئے
قافلہ والے بھٹک جائیں نہ منزل سے کہیں
دْور تک راہ دِکھانے کے لیے آپؐ آئے
چشمِ بید کو اسرارِ خْدائی بخشے
سونے والوں کو جگانے کے لیے آپؐ آئے
ساغرؔ صدیقی