وہ محکوموں کا حامی اور مدد گار
وہ محکوموں کا ہمدم اور روادار
وہ اْمّی اور وہ امّ الکلامی
کرے اللہ سے وہ ہمکلامی
عصا اسلام کا وہ کملی والا
وحی اللہ کی اس کا حوالہ
سرودِ لا الہٰ اس کا دمامہ
کمالِ آ گہی ، اْس کا عمامہ
وہ صالح ، صلح کْل ، مسعود و محمود
وہی ہے حاصلِ آرام و آسود
وہ عاصم عدل کی سوداگری کا
اسی کے سر ہے سہرا ، سروری کا
وہی اولادِ آدم کا موکد
وہی احمد وہی محمود و حامد
وہی ہمدم وہی ہر دکھ کا مرہم
درود اس کا ہمارا ورد ہر دم
سلام اے داعیِ وحیِ الٰہی
سلام اے لا و الّا کی گواہی
سلام اے صلح کامل کے مدرس
سلام اے عدلِ دائم کے موسس