میزانِ برو مندی ہیں آرائے محمدؐ
دارین میں ناکام ہیں اعدائے محمدؐ
ہر بالا سے بھی بالا ہے محبوبِ حجازی
مخلوق میں کوئی نہیں بالائے محمدؐ
ہر کوہ سے پیارا ہمیں کہسارِ حرا ہے
فردوس کا اک ٹکڑا ہے صحرائے محمدؐ
ہر زہرا سے رکھتے ہیں ولاء ، حسبِ مراتب
زہرائے تبسم ہو کہ زہرائے محمدؐ
مخمورِ ولائے ابوزہراء ہے تبسم
پیتا ہے شب و روز وہ صہبائے محمدؐ