نعت
نبیﷺ کے روضے پہ جانے والو
میرا بھی اُن کو سلام کہنا
ملو تو کہنا کہ کب ملو گے ؟
ہے وقتِ بزم، تمام کہنا
میرا بھی اُن کو سلام کہنا
میرا بھی اُن کو سلام کہنا
اُن سے کہنا کہ چلتے چلتے
میں قافلے سے بچھڑ گیا ہوں
مجھے بُلا لو تو میں بھی دیکھوں
کہاں سے رستہ ہے جَنّتوں کا
میرا بھی اُن کو سلام کہنا
میرا بھی اُن کو سلام کہنا
سُنا ہے روضے کی جالیوں کو
جو چومتے ہیں ، وہ جھومتے ہیں
کرو نہ ہم پہ یہ مہربانی
ہمیں بھی آتا ہے چوم لینا
میرا بھی اُن کو سلام کہنا
میرا بھی اُن کو سلام کہنا
نِدامتوں کے چراغ سارے
ہمارے اَشکوں سے جل رہے ہیں
جہاں پر اُمّت کی بخششیں ہیں
وہاں پر ہم کو بھی معاف کرنا
میرا بھی اُن کو سلام کہنا
میرا بھی اُن کو سلام کہنا
صلی اللّہ علیہ والہ وسلم
خلیل الرحمان قمر