سيرت النبی ﷺ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ سے چند اہم باتیں
امانت رسول
رسول اللہ نے گھریلو اور معاشرتی زندگی میں،ہمیشہ دوسروں کے لیے احترام، محبت اور نرمی کا رویہ اختیار فرمایا۔ ان میں سے کچھ باتیں، میں یہاں نقل کرتا ہوں۔
(1) رسول اللہ مجلس میں پاؤں پھیلا کر نہ بیٹھتے-
(2) آپ سب سے پہلے سلام کرتے-
(3) مصافحہ کے لئے سب سے پہلے ہاتھ بڑھاتے-
(4) صحابہ کرام کو کنیت سے پکارتے(عرب میں کنیت سے یاد کرنا،باعث عزت خیال کیا جاتا تھا)
(5) مکالمہ کے دوران دوسرے کی بات نہ کاٹتے، جب وہ بات مکمل کر لیتا تب گفتگو فرماتے
(6) اکثر تبسم فرماتے یعنی آپ کا Smiling Face تھا
(7)وعظ و نصیحت کبھی کبھی فرماتے تاکہ لوگ اکتاہٹ محسوس نہ کریں۔ (
8-جھگڑا نہ کرتے
(9) فضول اور بے کار باتوں میں وقت نہ لگاتے
(10) تکبّر نہ کرتے
(11) لوگوں کی مذمت نہ کرتے
(12) کسی پہ عیب نہ لگاتے
(13)اور دوسروں کے عیبوں کی جستجو نہ کرتے
(14) نفل نماز کی ادائیگی کے دوران ، اگر حاجت مند آجاتا تو نماز مختصر کر کے، اس کی مدد کرتے
(15) بیمار کی عیادت کرتے
(16) فوت ہونے والے کے جنازے میں شریک ہوتے
(17) مہمان نواز تھے
(18) نفلی عبادات چھپ کر ادا کرتے تاکہ مسلمان مشکل میں نہ پڑیں
(19) غریبوں کے ساتھ نرمی اور حسنِ سلوک سے پیش آتے
(20) آپ نے فرمایا ایک دوسرے کی باتیں مجھے نہ بتایا کرو میں چاہتا ہوں جب میں دنیا سے جاؤں تو میرا دل تم سب کی طرف سے صاف ہو
(21) اگر کوئی شخص آپ کو آواز دیتا آپ جواباً "لبیک" فرماتے جس کا مطلب ہے'' میں حاضر ہوں'' یہ محبت اور احترام کا انداز ہے
(22) آپ غریب لوگوں کے گھر جاتے اور شکستہ دل لوگوں کی دلجوئی کرتے
(23) آپ اپنے کھانے میں دوسروں کو شریک کرتے
(24) آپ اپنا کام خود کرتے
(25) اگر کوئی آپ کا ہاتھ پکڑتا توآپ خود ہاتھ نہ چھڑواتے،جب تک وہ نہ چھوڑ دیتا (26) آپ بہت عمدہ اور میٹھے طریقے سے بات کرتے
(27) آپ ملاقاتی کے رخصت ہونے سے پہلے اپنے چہرے کو نہ پھیرتے
(28) آپ بسم اللہ پڑھ کر کھانا شروع کرتے
(29) آپ دشمنوں کو معاف کردیتے
(30) آپ واضح اور صاف الفاظ میں گفتگو فرماتے۔
میں نے یہ چند باتیں آسان اور مختصر انداز میں بیان کی ہیں۔ان کی روشنی میں ہم اپنے رویّوں اور سلوک کا جائزہ لے سکتے ہیں۔۔ان باتوں کو معمولی خیال نہیں کیا جانا چاہئیے۔یہ وہ باتیں ہیں جن سے ہمارا مجموعی کردار تشکیل پاتا ہے اور لوگ ان باتوں کے آئینے میں ہماری شخصیت کا جائزہ لیتے ہیں۔