نعت رسول كريم ﷺ
پھر کہاں معجزہِ حق کا ظہور آپ(ﷺ) کے بعد
چُپ ہے جبریل تو خاموش ہے طُور آپ(ﷺ) کے بعد
پھر کوئی شمعِ ہدایت نہ جلی ہے، نہ جلے
ہوگیا جیسے جُدا خاک سے نُور آپ(ﷺ) کے بعد
آپ(ﷺ) کی ذات ازل، آپ(ﷺ) کا پیغام ابد
نہ کوئی آپ(ﷺ) سے پہلے، نہ حضور آپ(ﷺ) کے بعد
احمد فراز