دوسالوں کے سنگم پر

مصنف : اذکار ازہر خان درانی

سلسلہ : نظم

شمارہ : دسمبر 2005

 

سوچ رہا ہوں پچھلے سال اس لمحے دو سالوں کے ایسے ہی اک سنگم پر
کیسے کیسے لوگ شریک محفل تھے کتنے ہیں جو آج یہاں موجود نہیں
سوچ رہا ہوں اگلے سال اسی لمحے دو سالوں کے ایسے ہی اک سنگم پر
جب لکھے گا کوئی نظم تو سوچے گا پچھلے سال کی آخر ی نظمیں لکھنے والے 
 کتنے ہیں جو آج یہاں موجود نہیں