Suay'haram
مدیراعلی :
محمد صدیق بخاری
تلاش کیجئے
رابطہ کیجئے
عنوانات
مصنفین
سوال وجواب
پچھلے شمارے
تازہ شمارہ
نعت رسول کریمﷺ
مصنف :
مظفر وارثی
سلسلہ :
نعت
شمارہ :
اگست 2006
میرے اچھے رسول
کر مجھے مالا مال
میری جھولی میں ڈال
اپنے قدموں کی دھول
میرے اچھے رسول
آرزوئے وصال جیسے باہوں میں حور
اور دل کا یہ حال جیسے جلتا ہو طور
تو ہی میرا مدار
تو ہی میرا حصار
تو مرے آر پار
جیسے شیشے سے نور
یوں ہے تو میرے سنگ
جیسے پانی میں رنگ
جیسے کانٹوں میں پھول
میرے اچھے رسول
تشنگی کا علاج سنگ اسود کے پاس
چارہ اختلاج سبز گنبد کے پاس
اشک بن کر دعائیں
میری پلکوں پہ آئیں
اور صدائیں لگائیں
چل محمد کے پاس
تخت مانگوں نہ سیج
کوئی پروانہ بھیج
کر مجھے بھی قبول
میرے اچھے رسول
تیری فرقت کی دھوپ میری فصل بہار
تیری یادوں کا روپ میرا جیون سنگھار
آنکھ جلوہ بدوش
روح احرام پوش
تیرے حلقہ بگوش
میرے لیل ونہار
رونق ہست وبود
صرف تیرا وجود
تیرے سچے اصول
میرے اچھے رسول
میری سانسوں کی باڑھ تیرے آنگن کے ساتھ
میرا گزرے اساڑھ تیرے ساون کے ساتھ
ابر رحمت گواہ
ڈھل گئے سب گناہ
جب سے لپٹی نگاہ
تیرے دامن کے ساتھ
راہ حق پر مدام
چلے تیرا غلام
اب نہ ہو کوئی بھول
میر ے اچھے رسول
نعت رسول كريم
مصنف:
افتخار عارف
نعت رسول كريم
مصنف:
مولانا عبدالماجد دریا آبادی
نعت رسول كريم
مصنف:
علامہ سید سلیمان ندویؒ
نعت رسول كريم
مصنف:
مظفر وارثی