مری کمر پہ شرافت کی کوئی لاش نہیں

مصنف : اذکار ازہر خان درانی

سلسلہ : نظم

شمارہ : اگست 2008

مری کمر پہ شرافت کی کوئی لاش نہیں
اِسی لیے تو مری ذات پاش پاش نہیں

 

تمام عمر گھسیٹا گیا ہوں کانٹوں پر
یہ اور بات بدن پر کوئی خراش نہیں

 

شعورِ کرب کے اظہار کا وسیلہ ہے
سخن حرم ہے مرا، ذریعہ معاش نہیں

 

میں خار زارِ محبت کو چھوڑ آیا ہوں
مجھے کسی بھی سہارے کی اب تلاش نہیں

 

عجب نہیں کہ گریزاں ہیں گلبدن مجھ سے
کہ بت شکن ہوں میں ازہرؔ صنم تراش نہیں