نعت رسول کریمﷺ

مصنف : خضر حیات ناگپوری

سلسلہ : نعت

شمارہ : مارچ 2008

 

ظہور نبی سے اجالا ہوا
جہاں میں نیا اک سویرا ہوا
جہالت کی کالی گھٹا اب کہاں
وہ روشن ستارہ ہویدا ہوا
دلوں سے کدورت کے بادل چھٹے 
محبت کا ہر دل خزینہ ہوا
محبت و شفقت کا پیکر نبی
ہدایت و رحمت سراپا ہوا
محمد نے فرمان تھا جو دیا
وہی اب جہاں کا صحیفہ ہوا
غلامی ہزاروں خداؤں کی تھی
(ق)
اثر شیطنت کا تھا چھایا ہوا
نبی نے مٹایا غلامی کو ایسے
کہ انسان اک رب کا بندہ ہوا
یہ نعت نبی جو لکھی ہے خضر
تو اس کے کرم کا سایا ہوا