بیوہ کی مناجات

مصنف : مولانا الطاف حسین حالی

سلسلہ : نظم

شمارہ : جنوری 2008

 

آنی جانی چیز ہیں خوشیاں
چلتی پھرتی چھانو ہے ارماں
 
منگنی بیاہ برات اور رخصت
میل ملاپ سہاگ اور سنگت
 
ہیں دو دن کے سب بہلاوے
آگے چل کر ہیں پچھتاوے
 
ریت کی ایک دیوار تھی دنیا
اوچھے کا سا پیار تھی دنیا
 
ہار کبھی اور جیت کبھی ہے 
اس نگری کی ریت یہی ہے