اے خدا جب بھی تیرا آسمان دیکھتا ہوں
اس میں بسا اک جہاں دیکھتا ہوں
نہ جانے کتنے ہی جہانوں کی سیر کرتا ہوں
کھول کر جب تیرا قرآن دیکھتا ہوں
تیرے احسان کتنے ہیں بندوں پہ تیرے
جب بھی سورہ رحمان دیکھتا ہوں
تو تو کہتا ہے رگِ جاں سے بھی ہوں قریب
پھر پریشاں کیوں آج کا انساں دیکھتا ہوں
اُس کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہونا اے دوست
تجھ پہ میں اس کی رحمت کے نشان دیکھتا ہوں