جانے کیا سوچ کر جانے کیا دیکھ کر

مصنف : عنایت علی خان

سلسلہ : نظم

شمارہ : مارچ 2010

 

جانے کیا سوچ کر جانے کیا دیکھ کر
ہاتھ سے رکھ دیا آئینہ دیکھ کر
 
حادثے سے بڑا سانحہ یہ ہوا
لوگ ٹھہرے نہیں حادثہ دیکھ کر
 
متن ہستی تو کچھ خاص مشکل نہ تھا
عقل حیراں ہے حاشیہ دیکھ کر