نعت رسول کریمﷺ

مصنف : مظفر وارثی

سلسلہ : نعت

شمارہ : جولائی 2012

 

لا نبی بعدی
خود میرے نبی نے یہ بات بتا دی ، لا نبی بعدی
ہر زمانہ سن لے یہ نوائے ہادی ، لانبی بعدی
 
لمحہ لمحہ اْن کا طاق میں ہوا جگمگانے والا
آخری شریعت کوئی آنے والی اور نہ لانے والا
 
لہجہء خدا میں آپ نے صدا دی ، لانبی بعدی
تھے اصول جتنے اْن کے ہر سخن میں نظم ہو گئے ہیں
 
دیں کے سارے رستے آپ تک پہنچ کر ختم ہو گئے ہیں
ذات حرفِ آخر ، بات انفرادی ، لانبی بعدی
 
ارتقائے عالم کر دیا خدا نے صرف نام اْن کے
اْن کی خوش نصیبی جن کے ہیں وہ آقا ، جو غلام ان کے
 
گونجے وادی وادی آپ کی منادی ، لانبی بعدی
اْن کے بعد اْن کا مرتبہ کوئی بھی پائے گا نہ لوگو
 
ظلی یا بروزی اب کوئی پیغمبر آئے گا نہ لوگو
آپ نے یہ کہہ کر مہر ہی لگا دی ، لانبی بعدی