Suay'haram
مدیراعلی :
محمد صدیق بخاری
تلاش کیجئے
رابطہ کیجئے
عنوانات
مصنفین
سوال وجواب
پچھلے شمارے
تازہ شمارہ
میں کیا ہوں معلوم نہیں
مصنف :
واصف علی واصف
سلسلہ :
نظم
شمارہ :
مارچ 2012
میں کیا ہوں معلوم نہیں
میں قاسم مقسوم نہیں
میں تسلیم کا پیکر ہوں
میں حاکم محکوم نہیں
میں نے ظلم سہے لیکن
میں پھر بھی مظلوم نہیں
تیری رحمت چھوڑے کون
توبہ میں معصوم نہیں
میرے تبریزی انداز
میں مولائے روم نہیں
میں مخلوق کا خادم ہوں
کون میرا مخدوم نہیں
جیتے جی مر جاتا ہوں
مر کے میں معدوم نہیں
میں نے کیا کیا دیکھا ہے
میں یونہی مغموم نہیں
میں مایوس نہیں لیکن
امید موہوم نہیں
واصف کیا نظمیں لکھے
رنگِ جہاں منظوم نہیں
شعر و شاعری
مصنف:
عامر عثمانی
شعر و شاعری
مصنف:
ولی محمد عظمی
شعر و شاعری
مصنف:
سلمان حامد
کرونا اب چلے جاؤ
مصنف:
فرحین چودھری