نعت رسول كريم

مصنف : طاہرہ جبيں

سلسلہ : نعت

شمارہ : جون 2025

نعت رسول كريمﷺ

میں کیا مثال دوں کوئی تیری مثال کے بعد--نہیں جمال کوئی بھی تیرے جمال کے بعد

عطا ہوئی وہ بلندی میرے تخیل کو--خیال ہيچ ہوئے سب تیرے خیال کے بعد

یہ تیرے نام کا صدقہ ہے صاحب معراج--عروج مجھ کو ملا ہے جو ہر زوال کے بعد

بتایا حلیہ مبارک جو ام معبد نے--حسین لگا نہ کوئی ایسے خد و خال کے بعد

نہ لَوٹا آپ کے در سے کوئی تہی دامن--نہ ٹوٹا مان کسی کا بیان حال کے بعد

نہیں ہے رنج کوئی جو خوشی میں ڈھل نہ گیا--درود میں نے پڑھا جب کسی ملال کے بعد

کنیزِ آل محمد اگر میں کہلاؤں--وصال ان سے ہی ہوگا میرا وصال کے بعد

ہے طاہرہ یہ تمنا دل و نگاہ کی اب--مدینے جاؤں ہمیشہ ہر ایک سال کے بعد

طاہر ہ جبيں