نعت رسول كريم ﷺ
جب لیا نام نبی میں نے دعا سے پہلے
میری آواز وہاں پہنچی صبا سے پہلے
کر نہ منزل کی طلب راہنما سے پہلے
ذکرِ محبوب سنا، ذکرِ خدا سے پہلے
بے وضو پیار کے حلقے میں عبادت ہے حرام
خوب رو لیتا ہوں آقا کی ثنا سے پہلے
دمِ آخر مجھے آقا کی زیارت ہوگی
ایک دن آئیں گے سرکار قضا سے پہلے
حق سے کرتا ہوں دعا پڑھ کر محمد پہ درود
یہ وسیلہ بھی ضروری ہے دعا سے پہلے
ہم نے بھی اس درِ اقدس پہ جمائی ہے نظر
جس جگہ ملتا ہے منگتوں کو صدا سے پہلے
نعت میں کیف واثر کی ہے طلب تو مظہر
مانگ لے سوز درِ شاہِ ہدی سے پہلے
مظہر الدين مظہر