جو کام آسکے دوسروں کے ہے انساں
رہے خودغرض تو فقط ایک حیواں
وہی چاہیے دوسروں کیلیے بھی
جو اپنے لیے چاہتا ہے اک انساں
یہ نکتہ ہی سارے مسائل کا حل ہے
یہ نکتہ ہے سارے مصائب کا درماں
یہ نکتہ ہے ایثارو الفت کا مظہر
یہ نکتہ ہے سچے مسلماں کی پہچاں
یہ نکتہ دے گیا ہے ہمیں ا ک انساں
ہو سارا جہاں جس کا ممنون احساں
وہ انسان کامل ، وہ ہادیء برحق
وہ یس وہ طہ وہ فرقاں وہ قرآں
بھلائی اسی میں ہے اطہرؔ سبھی کی
حشر تک نہ چھوڑیں محمدؐ کا داماں
یہ نکتہ ہمیں دیا گیا ہے اک انساں
ہو سارا جہاں جسکا ممنون احساں
وہی چاہیے دوسروں کیلیے بھی
جو اپنے لیے چاہتا ہے ا ک انساں