وہ ہمارے نبیؐ ، سرورِ انبیا
جن کو اللہ نے دین کامل دیا
یہ فضائل انہی کے لیے خاص ہیں
رحمت ِ عالمیں ، خاتم الانبیاؐ
وہ ہمارے نبیؐ ، سرورِ انبیا
جن کو اللہ نے دین کامل دیا
دین ، جو دینِ فطرت سے اوّل چلا
اور پھر سارے نبیوں سے ہوتا ہوا
آیا جب اس کی تکمیل کا مرحلہ
تو محمدؐ کو مبعوث رب نے کیا
وہ ہمارے نبیؐ ، سرورِ انبیا
جن کو اللہ نے دین کامل دیا
وہ دعا جدِّ امجد براہیم کی
وہ بشارت جو پہلے سے نبیوں نے دی
وہ محمدؐ کی صورت میں ہم کو ملا
میرے اجداد و اولاد انہی پہ فدا
وہ ہمارے نبی ، سرورِانبیاؐ
جن کو اللہ نے دین کامل دیا
ان کے دم سے ملا رفعتوں کا پتا
بندگی کو ملا عظمتوں کا پتا
یاد رکھیے وہ معراج کا واقعہ
جب کہ بندہ گیا سدرۃ ُ المنتہا
وہ ہمارے نبی ، سرورِ انبیاؐ
جن کو اللہ نے دین کا مل دیا
فَازَا فوزًا عَظیماَ اگر چاہیے
ان کے اُسوہِ حسنہ کو اپنا ئیے
ہاں زبانی عقیدت بھی مرغوب ہے
پر ہے مطلوب ِ حق عَمَلاً صَالحَہ
وہ ہمارے نبی ، سرورِ انبیاؐ
جن کو اللہ نے دین کامل دیا
معجزہ ان کا زندہ یہ قرآن ہے
جو ہمارے لیے جزوِ ایما ن ہے
تا اَبَد سب کو جس سے ہدایت ملے
وہ کتابِ ھُدی ، نسخہِ کیمیا
وہ ہمارے نبی ، سرورِانبیاؐ
جن کو اللہ نے دین کامل دیا
دور حاضر میں مغرب ہے دانش کدہ
اس کے دانشوروں کا ہے یہ فیصلہ
ابنِ آدم سے جب سو بڑوں کو چنا
سب سے اعلی ہمارے نبی کو کہا
وہ ہمارے نبی ، سرورِ انبیاؐ
جن کو اللہ نے دین کا مل دیا
ان کی صورت تو دیکھی نہیں ہے مگر
ان کی سیرت پہ قرآن ہے معتبر
ہے ہمارے لیے رہبر و رہنما
ان کا ہر اک عمل ان کی ہر ا ک ادا
وہ ہمارے نبی ،سرورِ انبیاؐ
جن کو اللہ نے دین کا مل دیا
علم و دانش ، فراست کا مرکز رہے
قُولُو ا للنَّاس حُسنا کی تفسیر تھے
وہ ہما صفت موصوف والا صفات
ساری مخلوق میں ہے نہیں دوسرا
وہ ہمارے نبی ، سرورِ انبیاؐ
جن کو اللہ نے دین کامل دیا
جب محمدؐ کی تعریف و توصیف ہو
جی نہیں بھرتا جتنا بھی چاہے کہو
جنکی تعریف کرتے ہوں بارِ الٰہ
اور پھر کیا کہے گا کوئی دوسرا
وہ ہمارے نبی ، سرورِ انبیاؐ
جن کو اللہ نے دین کامل دیا
خلق و خالق کی رکھتے ہوئے کچھ تمیز
کیجے تعظیم و تقدیس ، اطہر عزیز
جب کہ خالق تو خالق ہے رب عُلٰی
اور مخلوق ، مخلوق صلّے علٰی
وہ ہمارے نبی ، سرورِ انبیاؐ
جن کو اللہ نے دین کا مل دیا
اطہر عزیز