سورہ اخلاص ، منظوم ترجمہ

مصنف : محمد صدیق

سلسلہ : نظم

شمارہ : جولائی 2005

 

بانگ دہل کہہ دو کہ اللہ ایک ہے
بے نیاز اس کو جو سمجھے بندہ وہی نیک ہے
 
کوئی نہیں پیدا ہوا اس ذات سے 
نہ وہ خود پیدا ہوا مخلوقات سے
 
شان اونچی ہے اس کی کوئی بھی ہم سر نہیں
وہ تنہا ہے ہمیشہ کوئی بھی برابر نہیں
 
نہیں کوئی اس کی وحدت میں شریک
مانگنی چاہیے اسی کے در سے بھیک
 
صدیق وحدت کے دریا میں کود جا
دیکھنا پھر اس کی ملتی ہے کیا جزا
 
محمد صدیق، والٹن