میرے حضور میں حاضر ہوں التجا کے لیے
ذرا سی نظر کرم چاہیے خدا کے لیے
میرے شعور کو’ ادارک کو’ فہم دے دے
میرے خدا ہو عطا شاہِ انبیا کے لیے
خدایا دل میں مرے ان کی چاہتیں بھر دے
تڑپتی روح رہے میر ی مصطفےﷺ کے لیے
مری نظر کو میسر ہو خاکپائے رسولﷺ
سدا ہو عشق میرے دل میں والضحیٰ کے لیے
عطا ہو ایک کرن مجھ کو اس ضیا سے حضور
جسے خدانے اتارا فقط حرا کے لیے
عنایتؔ اپنی شفاعت کا ملتجی ہے حضور
الہی مجھ پر کرم نورالہدی کے لیے