شکستہ دل ہوں بصد احترام آیا ہوں
حضورِ عالی میں اپنا سلام لایا ہوں
ہوس کوئی بھی نہیں ہے میری نگاہوں میں
حضور آپ کا بن کے غلام آیاہوں
حضور آبِ کوثر کریں عطا مجھ کو
جہان ِگل سے تو میں تشنہ کام آیا ہوں
اماں ملی ہے مجھے صر ف کوئے احمد میں
نگر نگر کی تو میں خاک چھان آیا ہوں
مئے صفا سے مجھے بہر ہ ور کریں آقا
حضورِ ساقی کوثر میں جام لایا ہوں
ملے سکونِ مکمل تو بات بن جائے
بصد خلوص، بصد احترام آیا ہوں