تو ہے ستار اور تو غفار
سب جہانوں کا مالک و مختار
تیری عظمت کومانتے ہیں سب
تیر ی شوکت کا سب کو ہے اقرار
بحرو بر پر تیری حکومت ہے
ارفع و اعلی ہے تیری سرکار
تیری رحمت ہے بیکراں مولا
کیونکر اس سے کرے کوئی انکار
سب گناہوں کو بخش دے مالک
میں ہوں مسکین و عاجز و لاچار
سر جھکاکر تومانگ لے مسعود
اس سے ہے جس کی ذات والا تبار
