نورا السفیک اور اس کی بیٹی مقبولا (Magbula) Tuzlaمیں واقع اپنے گھر سے سر برانیکا مہینے میں دو بار بذریعہ بس بوسنیا کے پہاڑیوں میں واقع معدنیات سے مالا مال شہر کو جاتی ہیں۔یہ وہ جگہ ہے جہاں نازی موت کے کیمپوں کے بعد یورپ کا بد ترین قتل عام دیکھنے میں آیا تھا۔ ۱۱جولائی۱۹۹۵کو سربیائی فوجوں نے جنرل راٹکو ملادک کی قیاد ت میں سربرانیکا میں کم بیش ۷۸۰۰مسلمان مردوں اور بچوں کو قید کر کے ذبح کر دیا۔انہی کی طرح اور بھی بہت ساری عورتیں بیوہ،یتیم اور بھائیوں سے محروم ہو گئیں۔وہ قصبہ جہاں صرف ۳۵۰۰ مکین رہتے ہیں،وہاں روزانہ چاربسیںTuzlaاور سراجیو کے لیے چلتی ہیں ،جو کہ دو گھنٹے کی مسافت پر ہے۔ نورا اور اس کی بیٹیPotocriگاؤں کے قبرستان پر رکیں،جہاں سے ا بھی چند روز پیشتر۱۴۰۰ لوگوں کی لاشیں دریافت ہوئیں تھیں جو وہاں مدفون تھیں بشمول نورا کے بیٹے ازمیر کے جس کو دفن کر دیا گیا تھا۔ وہ اپنے خالی اور نصف تباہ شدہ گھر کو دیکھنے گئے اور اسی شام وہ بس سے واپس ہوئے۔ مقبولا نے کہا‘‘میں یہاں رات نہیں گزارسکتی۔’’جب ہم قصبہ میں داخل ہوئے تو ہمیں اپنے اوپر ایسے نوادر کا گمان ہوا جیسے کسی خوفناک فلم میں کسی کو شہر میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔ہم تزلا(Tuzla)واپس ہوئے،جہاں ہم مناسب سے پناہ گزینو ں کے کیمپوں میں رہتے تھے۔نورا اور مقبولا نے حال ہی میں حقیقی زندگی پر مبنی ایک خوفناک فلم دیکھی،جو کہ گھر کی بنی ہوئی تھی اور جس کو جنگی جرائم کے ٹریبول نے یکم جون کو Hagueمیں جاری کیا تھا،فلم میں سرب نیم فوجی یونٹScorpionsکو دکھایا گیا تھا،جو کہ خوشگوار موڈکے ساتھ لوگوں کو سزائے موت دے رہے تھے۔نورا کو وہ کلپ یاد آئے جسے اس نے گزشتہ مہینے بوسنیائی ٹی وی نیٹ ورک پر بار بار دہرائے جاتے دیکھا تھا جس میں اناؤ نسر(خبریں پڑھنے والے)نے کہا اب ایک ماں اپنے بچے کو دیکھے گی اور ایک بہن اپنے بھائی کو دیکھے گی اور واقعتا ایسا ہی ہوا۔ نورا نے فوراًہی اپنے سولہ سالہ بھائی ازمیر کو پہچان لیا جو ڈاکٹر بننا چاہتا تھا۔ اس نے اس کی زندگی کے آخری ۱۰منٹ دیکھے۔‘‘میرے بیٹے انہوں نے تمہیں قتل کر دیا۔’’ وہ پہلی بار چلائی۔ اس نے دیکھا سرب فوجی نے اس کو پیٹ میں دو بار گولیاں ماریں۔ ایک قاتلBranislav Mudic جس کی شناخت سربیا کی پولیس نے کی۔وہ ایک کارمکینک تھا جوStejanovic سربیا کا رہنے والا تھا ، چار بچیوں کا باپ۔‘‘میرا بچہ پیچھے مڑا گویاکہ وہ مدد کا طالب ہو اور انہوں نے اسے دوبار قتل کیا۔اس نے کہا (ازمیرابھی زندہ تھا پہلے گولی لگنے کے باوجود لیکن اس کے قاتلوں نے تین بار اس کو دوبارہ گولیاں ماریں) قاتل چیونگم چبا رہے تھے۔گویا میرے بیٹے کا قتل ان کے لیے تفریح تھی۔ از میر برہنہ تھا،وہ اس کی مدد تو نہیں کر سکتی تھی لیکن اس نے جوشِ غضب سے اس منظر کو دیکھا جو ایک ماں کے دل میں اپنے بچے کے قتل کے حوالے سے پیدا ہو سکتا تھا۔تقریباًایک دہائی کے بعد،ڈیٹن امن معاہدہ کے نتیجے میں بوسنیا کی خانہ جنگی اپنے اختتام کو پہنچی۔ لیکن اس تنازعہ کے زخم ہنوز ابھی تازہ ہیں۔‘‘یہ جنگ بغیر کسی شکست اور فتح کے ختم ہوئی۔’’ اس طرح ہر کوئی جیت گیا اور ہر کوئی ہارگیا۔جو کچھ نتائج سامنے آئے ان کی کوئی تسلیم شدہ حیثیت نہیں ہے۔ Zdravko Greboسراجیو یونیورسٹی کے ایک مشہور قانون کے استاد ہیں۔ وہ Dayton معاہدہ کو Frankensteinدستاویز قرار دیتے ہیں)۔اس معاہدہ سے اگرچہ جنگ ختم ہو گئی لیکن اس معاہدے نے داخلی اختلاف کو تقدیس کا درجہ دے دیا اور اس طرح دو مملکتیں تخلیق ہوئیں۔The Republika SrpskaاورMuslim Croat Federationہر ایک کی اپنی پولیس اور آرمی اور بیورو کریسی(افسر شاہی )ہے۔مرکزی حکومت کے ساتھ ہی تین رکنی صدارتی نمائندگی ہے جس میں کروٹس، مسلمان اور سرب شامل ہیں۔اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ملک میں پانچ صدر،دو وزرائے اعظم اور مہمان بین الاقوامی ایجنسیاں ہیں جو درحقیقت معاملات چلا رہی ہیں۔
بوسنیا کے گاؤں اور قصبوں میں لوگ دوران جنگ سے بھی زیادہ الگ الگ رہتے ہیں، یہاں سراجیو میں مشکل سے صرف ایک سرب کی دکان ہے۔ کبھی اسے مختلف النسل شہر ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ لیکن اب بچے علیحدہ اسکو لز جاتے ہیں۔ مختلفCommunitiesمیں رہتے ہیں۔ اپنی حفاظت کے لیے نسلی بنیادوں پر قائم پولیس فورس کی جانب دیکھتے ہیں۔ جو سرب علاقے میں رہتے ہیں، وہ اپنے آپ کو پڑوسی سربیا کا حصہ سمجھتے ہیں نہ کہ بوسنیائی۔ اپنے آپ کو بوسنیائی کہلانے سے زیادہ اپنے پڑوسی سربیا کی اپنی شناخت رکھتے ہیں۔بوسنیا اور ہرزوگونیا جس سے ہرزگونیا جو کہ بوسنیا کا دوسرا بڑا حصہ ہے اس میں کروشین ہیں۔کروٹس اپنے آپ کو علیحدہ اور غیر مستحکم سمجھتے ہیں۔ ہر زوگونیا کے کروشین جو کہ بوسنیا اور ہرزوگونیا کے نصف ہیں، اپنے آپ کو غلط مملکت میں محصور سمجھتے ہیں۔
آبادی کی آمیزش موروثی طور پر شعلہ ور ہے۔Paddy Ashdownعالمی برادری کا اعلیٰ نمائندہ اور لازمی طور سے بوسنیا کا ایک مہربان آمر تھا، یہ دونوں سرکاری عہدے اس کے پاس تھے۔اس کو عہدیداروں کو ہٹانے اور قوانین وضع کرنے کا اختیار دیا گیا۔ اس نے دو صدور کو جبری طور پر ہٹا دیا اور سربز کو بالآخر مجبور کیا کہ وہ سربرانیکا میں قتل و غارت گری کا اعتراف کریں۔ پہلے مرحلے میں اسے ۵۰افسران کو نکالنا پڑا تھا۔آخر کار گزشتہ سال بوسنیا کے سرب صدرDragon Cavic نے اعتراف کیا کہ سربرانیکا میں ہزاروں بوسنیائی شہریوں کو ایک ایسے انداز میں ختم کر دیا گیا جو کہ عالمی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی تھی۔لفظی ہیر پھیر کے ذریعے نسل کشی اور قتل عام جیسے الفاظ کے استعمال سے گریز کیا گیا۔اسی مارچ میں بوسنیائی سرب حکومت نے ایک رپورٹ جاری کی،جس میں سربرانیکا کا احاطہ کیا گیا ہے اور جس میں بالآخر قتل عام کے ۸۰۰مجرمین کے نام شامل کر لیے گئے۔ممکن ہے یہ دستاویزات بہت مختصر ہوں اور بہت تاخیر سے ہاتھ آئے ہوں جس سے عام لوگوں کے زخم کو بھرنامشکل ہو گیا ہو۔ لیکن آج کا سربرانیکا ۱۹۹۶ کے مقابلے میں بہت زیادہ بدتر حالات سے دوچار ہے۔ میرا آخری سفر ادھر ۱۹۹۶ء میں ہوا، Dayton معاہدہ ہونے کے فوراًبعد۔بہت سی عمارتیں دوبارہ تعمیر ہو گئی تھیں ، بشمول مسجد کے جس کو اتنے بڑے پیمانے پر تباہ کیا گیا تھا کہ صرف ایک اینٹ باقی رہ گئی تھی جسے اب نئی عمارت کی دیوار میں بطور کتبہ چسپاں کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نئی عمارت ملیشیا کی مالی امداد سے بنی ہے۔لیکن قصبہ ابھی بھی جنگی علاقے کا منظر پیش کر رہا تھا۔ گندگی سے اٹا پڑا تھا اور اس کی دیکھ بھال کا نظام بہت ہی خراب تھا۔ ہر طرف Bullets کے سوراخ نظر آرہے تھے۔۱۹۹۶ء میں سربرانیکا اصلی باشندوں اور سربز پناہ گزین دونوں ہی سے بھر گیا تھا،جو بوسنیا کے مختلف حصوں سے بھاگ رہے تھے، جسے Daytonنے مسلم کروٹ فیڈریشن کے حوالے کر دیا۔اب ان میں سے بہت سارے سربوں کو اصلی مسلم باشندوں نے نکال دیا مثلاًالسفیک کی طرح کے لوگ۔
مسلمان کاغذات میں اپنے گھروں کا دعویٰ کرنا چاہتے ہیں،لیکن عملاًاکثر لوگ یہاں دوبارہ رہنا نہیں چاہتے۔اس کا نتیجہ یہ ہے کہ قصبہ بالکل خالی ہے۔Mujo Sirucicپہلا بوسنیا کا مسلمان ہے جو ۱۹۹۹ء میں سربرانیکا واپس آیا اور اس وقت اسے ہر جگہ پولیس کی نگرانی کا سامنا تھا۔ ایک پولیس کی گاڑی اس کے گھر کے سامنے کھڑی تھی جس کو سربوں نے جلا دیا تھا اور جس کی ازسر نو تعمیر Catholic Relief Serviceنے کی۔اس نے بتایا کہ ‘‘واپسی کا سلسلہ یا تو ختم ہو گیا ہے یا ختم ہونے کے قریب ہے، لیکن چھوڑنے کا سلسلہ ختم نہیں ہوا۔اس وقت یہاں بہت سے سربز ایسے ہیں جو قصبہ چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔’’وہ اور اس کی بیوی ان چند مسلمانوں میں ہیں جو کام کرنے کی عمر میں ہیں اور جن کے بچے اسکول میں جہاں سربوں کی تعداد زیادہ ہے اور جس کی ہر کلاس روم میں صلیب اور Icons(شبیہ)ہیں۔
پرانی شاہراہ پر جہاں پہلے ۴۰۰لوگ رہتے تھے،وہاں اب۱۵،افراد رہتے ہیں۔بعض اوقات میں اپنے آپ سے سوال کرتا ہوں، میں کہاں ہوں؟میرے بچے یہاں کیا کریں گے؟ہمیں یہاں کسی چیز کی کمی نہیں، یہاں سب چیزیں ہیں لیکن لوگ نہیں۔جنگ سے پہلے سرب یہاں کی آبادی کا۱/۴تھے، بقیہ زیادہ تر مسلمان تھے۔شہر کی ۳۵۰۰۰ کی آبادی میں اب ۱۷فیصد مسلمان ہیں۔اطراف کے ضلع میں واپس ہونے والے ۰۰۰،۱۰لوگوں میں ۴۰فیصد مسلمان ہیں۔
‘‘یہ ایک ویران قصبہ ہے۔ ایسا قصبہ جہاں زندگی نہیں ہے ۔اس میں خون کا کوئی قطرہ نہیں۔’’یہ الفاظ Radomir Pavlovicکے ہیں،جو کہ ایک میڈیکل ڈاکٹر اور میونسپل کونسل کا ایک سرب رکن ہے Pavlovicنے جمہوریہ Srpskaکے ہر فرد کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔بقول اس کے کہ ان میں سے ہر ایک بستی(Enclave) کو نظر انداز کرتا ہے۔اس کے باوجود کہ یہاں سرب آبادی ہے۔ بوسنیا کروٹ فیڈریشن کا ری پبلک حکومت کے حوالے سے یہ خیال ہے کہ اس نے ان مسلمانوں یا سربوں کی مدد نہیں کی جو تعمیر نو چاہتے تھے اور عالمی برادری کے نزدیک یہ تاثر ہے۔ Radomirاپنے ساتھی سربوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہتا ہے ‘‘بہت سے لوگ نہیں جانتے تھے کہ یہاں کیا ہو رہا ہے ۔لیکن اگر ہم ماضی کے سچ کو تسلیم نہیں کریں گے، تو ہم مستقبل کی جانب پیش قدمی نہیں کر سکیں گے۔’’سربرانیکا اس مفہوم میں اگرچہ ایک طاقتور مگر بحیثیت مجموعی بوسنیاکی ایک انتہائی علامت ہے۔
قومی اداروں کی تعمیر کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ایک متحدہ فوج اس وقت کاغذوں میں موجود ہے لیکن جب(recruits)نئے بھرتی ہونے والے سربز سے مئی کے مہینے میں حلف (عہد)لینے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے انکار کر دیا۔ ۶۰۰۰فوجیوں پر مشتمل یورپین افواج جو کہ ملک میں ٹھہری ہوئی ہیں،کے سربراہ نے سرب آرمی کے چیف کو برخاست کرنے کا حکم دیا۔ نئے بھرتی ہونے والے کروٹس نے حلف اٹھا لیا لیکن حلف اس وقت اٹھایا جب کروشیائی قومی ترانہ پڑھا گیا نہ کہ بوسنیائی قومی ترانہ۔یہ تقسیم تشدد کے خطرے کو زندہ رکھتی ہے اگرچہ فی الوقت دبا ہوا ہے۔
حالیہ سروے جو کہ اقوامِ متحدہ کے تعمیری پروگرام کے تحت ہوا، اس میں ایک چوتھائی بوسنیا کے باشندوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ جنگ دوبارہ شروع ہو جائے گی اگر بیرونی افواج ملک سے چلی گئیں ،اور دو تہائی کے قریب لوگوں کا کہنا تھا کہ ملک کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے۔
Ashdownاس دلیل کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں کہ اگر آج بیرونی افواج چلی گئیں تو اگلے دن سے ہم جنگ کی جانب لوٹ چلیں گے۔ یورپی فورس کے برٹش کمانڈر میجر جنرل ڈیوڈ لیکی کا کہنا ہے کہ ‘‘میرے خیال میں دشمنیوں کو پھر سے زندہ کرنے کی لوگوں میں کوئی خواہش نہیں ہے۔ لوگ بہت تھک گئے ہیں۔ طبعی طور پر بھی اور دماغی طور پر بھی۔ عام لوگ مزید جنگ نہیں چاہتے۔’’ اس نے اپنے بوسنیائی مترجم سے پوچھا کہ اس کے خیال میں کیا ہو گا،اگر بیرونی افواج واپس چلی جاتی ہیں؟ اس نے ملک کو صرف۱۰دن کا وقت دیا جس کے بعد یہ پھر تشدد کی راہ پر واپس آجائے گا۔ جبکہ Ashdownکا کہنا تھا کہ وہ اس سال بوسنیائی حکومت کو اختیارات منتقل کرنے کے حوالے سے پرامید ہے۔ وہ اب بھی توقع رکھتا ہے کہ نئی اعلیٰ قیادت سال کے آخر تک اس کی جگہ لے لے گی۔یہ خیال کہ مشن اس سے کہیں زیادہ طویل ہو رہا ہے جتنا کہ اسے طویل ہونا چاہیے اور یہ سیاست دانوں کی غلطی ہے ہم نے درحقیقت یہ کہا تھا کہ ہم صرف ایک سال کے لیے اندر ہوں گے جو کہ مکمل احمقانہ بات تھی۔ یہ عمارتیں تعمیر کرنا نہیں ہے بلکہ لوگوں کے دماغ میں ڈالنا ہے۔ آپ بیوقوف ہیں اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یہ ایک سال یا دو سال میں ہو جائے گا اور یہ وہ وقت ہے کہ سیاست دان اس کے بارے میں سچ سچ بتائیں۔لیکن وہ ابھی تک زور دے رہے ہیں کہ سب چیزیں صحیح ہیں۔بوسنیا میں کرشمہ اتنا ہی ہوا ہے جتنا کہ ۱۰سال میں کام کیا گیا ہے۔آبادی کا سولہواں حصہ قتل کر دیا گیا۔یہ تعداد فرانس میں جنگ عظیم دوم میں ہونے والے قتل کی تعداد سے زیادہ ہے۔ آدھی آبادی گھر سے بے گھر ہے۔ ۹۰فیصد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ہم نے بہت بڑا نقصان کیا، جس کی تلافی دہائیوں میں ممکن ہو سکے گی۔
(بشکریہ: ہفت روزہ ‘‘نیوز ویک’’)