Suay'haram
مدیراعلی :
محمد صدیق بخاری
تلاش کیجئے
رابطہ کیجئے
عنوانات
مصنفین
سوال وجواب
پچھلے شمارے
تازہ شمارہ
نعت رسول کریمﷺ
مصنف :
نجیب احمد
سلسلہ :
نعت
شمارہ :
مارچ 2007
آپؐ کا عہد گر ملا ہوتا
میں ہمعصر کعبؓ کا ہوتا
بیعت عشق روز کرتا میں
ہاتھ میں ہاتھ آپؐ کا ہوتا
مجھ کو جینے کے ڈھنگ آ جاتے
میں بھی اک پیکر وفا ہوتا
زخم جو آپؐ کو احد میں لگا
میرے ماتھے پہ وہ کھلا ہوتا
میں اتر جاتا کفر کے دل میں
آپؐ کا تیر بن گیا ہوتا
آپؐ کا ہاتھ مجھ کو دفنا کر
بن کے ابر دعا اٹھا ہوتا
ایک انسان دیکھتا میں نجیب
اور قرآن پڑھ لیا ہوتا
نعت رسول كريم
مصنف:
احمد فراز
نعت رسول كريم
مصنف:
زاہد فخری
نعت رسول كريم
مصنف:
خليل الرحمان قمر
نعت رسول كريم
مصنف:
پروفيسر خالد شبير احمد