حرف تازہ

مصنف : افتخار تبسمؔ

سلسلہ : نظم

شمارہ : دسمبر 2008

فیضِ رمضاں سے ہو گیا دو چند
جاں نثاروں کا آپؐ سے پیوند

 

جو بھی احمدؐ کے نام لیوا ہیں
حق کے جویا ہیں اور دانش مند

 

میرزا! تم فَریب خوردہ ہو
وَحی جبریلؑ ہے یقینا بند

 

ٹیچی ٹیچی کی ‘مہربانی’ سے
ہو گئے تم پیمبرِ پاژَند

 

قادیاں رَفت اور گزشت ہوا
مِٹ گئی یہ طریقتِ پُرفَند

 

دل تبسمؔ ذرا فَسُردہ تھا
ذکرِ جاناںؐ سے ہو گیا آنَند