درنعت حضرت رسالت پناہ ﷺ
رسول خدا سید المرسلیں قیامت کے دن شافع المذنبیں
نبوت کی مسندکا ہے جانشیں کیاجس کی تعظیم روح الامیں
عجب روز محشر کا سردار ہے صف انبیا میں وو سالا ر ہے
جگت میں او سے سلطنت ہے مدام جماعت میں ہے انبیا کی ، امام
رہ شرع کا ہادی مستقیم شریعت کے دریا کادریتیم
حبیب خدا والی روزگار دو عالم کی اقلیم کا تاج دار
شہ انس و جاں سب کامقبول ہے نبوت کے گلزار کا پھول ہے
سدا کم رہوں کا ووہی رہنما ہے خیر الورا احمد مجتبی
زباں کوں کہاں تاب گفت و شنید ہے جس کی صفت میں کلام مجید
سراج اب نہ کر گفتگو بیشتر ادب کے محل میں نہ جا پیشتر
سراج اورنگ آبادی
انتخاب ۔ خضر حیات ناگپوری
حمد اور نعت کے قدیم الفاظ کا مطلب
وو ۔ وہ
کوں ۔ کو
ووہی ۔ وہ ہی
جگ ۔ دنیا
کرن ہار ۔ کرنے والا
او سے ۔ اُسے