فضائی حادثے

مصنف : بی بی سی

سلسلہ : تاریخ

شمارہ : جون 2010

            حال ہی میں فضائی حادثے میں ہلاک ہونے والے رہنماپولینڈ کے صدر لیخ کازنسکی مغربی روس میں خراب موسم کے باعث طیارہ گرنے کے باعث ہلاک ہو گئے۔

 درج ذیل فہرست میں ایسے سیاستدانوں اور حکمرانوں کے نام ہیں جو فضائی حادثوں کا نشانہ بنے۔

اروِد لنڈمین، انیس سو چھتیس

            سویڈن کے وزیرِ اعظم اروِد لنڈمین نو دسمبر سنہ انیس سو چھتیس میں اْس وقت ہلاک ہوئے جب اْن کا طیارہ لندن سے اڑان بھر رہا تھا کہ اِسی دوران کروئڈن میں مکانات پر جا گرا۔

ولیڈسلو سکورسکی، انیس سو تینتالیس

            پولینڈ کے وزیرِ اعظم سکورسکی چار جولائی سنہ انیس سو تینتالیس کو جلا وطنی کے دوران اْس وقت ہلاک ہوئے جب اْن کا طیارہ جبرالڑ سے اْڑنے کے کچھ دیر بعد بحیرہ روم میں جا گرا۔

بارتھیلمی بوگانڈہ، انیس سو انسٹھ

            افریقہ کی سینٹرل ریپبلک کے صدر انتیس مارچ سنہ انیس سو انسٹھ کو اْس وقت ہلاک ہوئے جب اْن کا جہاز دورانِ پرواز بینگوئی سے گزرتے ہوئے پھٹ گیا۔

داگ، انیس سو اکسٹھ

            اقوامِ متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل سترہ ستمبر سنہ انیس سو اکسٹھ کو اْس وقت ہلاک ہوئے جب اْن کا جہاز زیمبیا میں گر کر تباہ ہوا۔

عبدالسلام عارف، انیس سو چھیاسٹھ

            عراق کے سابق صدر عبدالسلام عارف تیرہ اپریل سنہ انیس سو چھیاسٹھ میں اْس وقت ہلاک ہوئے جب اْن کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

بیجیڈک، انیس سو ستتر

            یوگوسلاویہ کے وزیرِ اعظم اٹھارہ جنوری سنہ انیس سو ستتر میں اْس وقت ہلاک ہوئے جب اْن کا طیارہ برفانی طوفان کے باعث ایک پہاڑی سے ٹکرا گیا۔

جیمی رولڈوس، انیس سو اکیاسی

            ایکواڈور کے صدر جیمی رولڈوس چوبیس مئی سنہ انیس سو اکیاسی میں اْس وقت ہلاک ہوئے جب اْن کا طیارہ خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

جنرل عمر، انیس سو اکیاسی

            پاناما کے رہمنا جنرل عمر اکتیس جولائی سنہ انیس سو اکیاسی میں اْس وقت ہلاک ہوئے جب پاناما ائیر فورس کا جہاز پراسرار حالات میں تباہ ہوا۔

سامورا ماچل، انیس سو چھیاسی

            موزمبیق کے صدر انیس اکتوبر انیس سو چھیاسی میں اْس وقت ہلاک ہوئے جب اْن کا طیارہ خراب موسم کے باعث ماپوٹو میں لینڈنگ کے دوران تباہ ہوا۔

جنرل محمد ضیاء الحق، انیس سو اٹھاسی

             پاکستان کے سابق صدر جنرل محمد ضیاء الحق سترہ اگست انیس سو اٹھاسی میں اْس وقت ہلاک ہوئے جب پاکستانی فضائیہ کا ایک سی ون تھرٹی طیارہ بہاولپور سے اڑنے سے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا۔

جووینل اور سیپریئن، انیس سو چورانوے

            روانڈا کے صدر جووینل اور برونڈی کے صدر سیپریئن چھ اپریل سنہ انیس سو چورانوے میں اْس وقت ہلاک ہوئے جب کیگالی ہوائی اڈے کے نزدیک اْن کا طیارہ ایک میزائل لگنے سے تباہ ہوا۔

بورس، دو ہزار چار

            میساڈونیا کے صدر بورس چھبیس فروری سنہ دو ہزار چار میں اْس وقت ہلاک ہوئے جب اْن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

جان گرنگ، دو ہزار پانچ

            سوڈان کے نائب صدر جان، تیس جولائی دو ہزار پانچ کو اْس وقت ہلاک ہوئے جب اْن کا طیارہ سوڈان کے جنوب میں خراب موسم کے باعث ایک پہاڑ سے ٹکرا گیا۔

لیخ کزنسکی، دو ہزار دس

            پولینڈ کے صدر لیخ کزنسکی دس اپریل سنہ دو ہزار دس میں اْس وقت ہلاک ہوئے جب اْن کا طیارہ مغربی روس میں خراب موسم کے باعث گرنے سے تباہ ہوا۔

٭٭٭