حمد


مضامین

  کلیدِ حمد و ثنا لا الہ الا اللہ خلاصہ ہائے دعا لا الہ الا اللہ   پہیلیاں ہیں فقیہوں کی دین کی شرحیں قلندروں کی صدا لا الہ الا اللہ   حیات و موت کو آسان کر لیا میں نے  بنا کے رہ نما لا الہ الا اللہ   بہ پیش دبدبہ خسر...


  ازل ، ابد ہیں سرود تیرے نظام ہست اور بود تیرے   ہر ایک جا ہے وجود تیرا تمام اہل وجود تیرے   یہ خاک و باد اور یہ آب و آتش ہیں تیرے شاہد ، شہود تیرے   میری عبادت ہے تیرا احساں جبینیں تیری ، سجود تیرے    ستارے...


  جو نِگوں ہی رہے وہی سر دے مجھے  جہاں گھر کرے توُ وہی گھر دے مجھے    تری قدرتوں کا کھلا بھید تو یوں  کبھی خالی کرے کبھی بھر دے مجھے    کروں جس سے تمیزِ حلال و حرام  مرے روزی رساں وہ نظر دے مجھے    مرا دل مرے بس میں ن...


  ازل ابد کی نوا لا الہ الا اللہ ہے ورد صبح ومسا لا الہ الا اللہ   ہر ایک مرض کی دوا لا الہ الا اللہ دل و نظر کی شفا لا الہ الا اللہ   محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان اطہر سے سبق بھی ملا تو کیا لا الہ الا اللہ   بلال ...


دعائے شام و سحر لا الہ الّا اللہ یہی ہے زادِ سفر لا الہ الّا اللہ سکونِ قلب و جگر لا الہ الّا اللہ کمالِ فکر و نظر لا الہ الّا اللہ نہ کہکشاں نہ قمر لا الہ الّا اللہ نہ کچھ اِدھر نہ اُدھر لا الہ الّا اللہ تمام ملتیں باطل ہیں صرف اک اسلام یہ...


  ہر طرف کائنات میں تم ہو صرف بزمِ حیات میں تم ہو   کچھ نہ تھا کائنات میں تم تھے کچھ نہیں کائنات میں تم ہو   ہر عدم ہر وجود تم سے ہے یعنی ہر نفی ہر ثبات میں تم ہو   اور کچھ بھی نظر نہیں آتا میں ہوں یا کائنات میں تم...


  اور دنیا میں حاجت روا کون ہے ؟   کس سے مانگیں، کہاں جائیں ، کس سے کہیں،اور دنیا میں حاجت روا کون ہے سب کا داتا ہے تو،سب کو دیتا ہے تو،تیرے بندوں کا تیرے سوا کون ہے    کون مقبول ہے ، کون مردود ہے ،بے خبر !کیا خبر تجھ کو کیا کو ن...


  بادل کو شبنم کیا سمجھے سورج کو شرارہ کیا جانے  رحمان و رحیم ہے وہ کتنا ، انساں بیچارہ کیا جانے    سب روشنیوں کا خالق وہ ہر مغرب وہ ہر مشرق وہ  اس کے انوار کی وسعت کو ایک صبح کا تارہ کیا جانے    جو اس سے محبت کرتا ہے اس کی عب...


  دوسرا کون ہے ، جہاں تو ہے  کون جانے تجھے ، کہاں تو ہے    لاکھ پردوں میں ، تو ہے بے پردہ  سو نشانوں میں بے نشان تو ہے    تو ہے خلوت میں ، تو ہے جلوت میں  کہیں پنہاں ، کہیں عیاں تو ہے    نہیں تیرے سوا یہاں کوئی  می...


  قوت کا سرچشمہ ایک، دنیا کا ہے مولا ایک   کوئی نہیں ہے اس کا شریک اللہ ایک ہے اللہ ایک   اس کا حکم نہ ہو تو ، ہوا ہل نہیں سکتا پتا ایک   سب ہیں اس کی سمت رواں  منزل ایک ہے رستہ ایک   اس کے نام کا ورد کرو ...


  آنکھ اٹھے تیرے لیے، کھلتے ہیں لب تیرے لیے میرا جینا میرا مرنا میرے رب تیرے لیے   دائرہ تیری رضا پرکار میری زندگی ہر تمنا، ہر ارادہ، ہر طلب تیرے لیے    مسجدِ الفاظ میں بھی دے رہا ہوں میں اذاں میرا فن، میرا ہنر، میرا ادب تی...


  پہنچتا ہے ہر اک میکش کے آگے دور جام اس کا  کسی کو تشنہ لب رکھتا نہیں ہے لطف عام اس کا   گواہی دے رہی ہے اس کی یکتائی پہ ذات اس کی دوئی کے نقش سب جھوٹے ، ہے سچا ایک نام اس کا    ہر اک ذرہ فضا کا داستاں اس کی سناتا ہے  ہر ا...