حمد رب ذوالجلال

مصنف : علیم الدین علیم ناصری

سلسلہ : حمد

شمارہ : جولائی 2011

 

ازل ابد کی نوا لا الہ الا اللہ
ہے ورد صبح ومسا لا الہ الا اللہ
 
ہر ایک مرض کی دوا لا الہ الا اللہ
دل و نظر کی شفا لا الہ الا اللہ
 
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان اطہر سے
سبق بھی ملا تو کیا لا الہ الا اللہ
 
بلال جلتے رہے ریت پر خموشی سے
اگر کہا تو کہا لا الہ الا اللہ
 
وہی ہے جملہ مصائب میں ناصر و یاور
وہی ہے عقدہ کشا لا الہ الا اللہ
 
عدیل جرم و نکوئی وکیل خورد و کلاں
کفیل شاہ و گدا لا لا الہ الا اللہ
 
شجر حجر ہیں اسی کے حضور سر بسجود
سرود باد صبا لا الہ الا اللہ
 
اسی کی رحمت و عفو کا طالب ہے
علیم حمد سرا لا الہ الا اللہ